دنیا کی تاریخ کا بدترین ہنی مون، نئی نویلی دلہن کی کمر ٹوٹ گئی اور اس کے فوراً بعد ہی۔۔۔

دنیا کی تاریخ کا بدترین ہنی مون، نئی نویلی دلہن کی کمر ٹوٹ گئی اور اس کے فوراً ...
دنیا کی تاریخ کا بدترین ہنی مون، نئی نویلی دلہن کی کمر ٹوٹ گئی اور اس کے فوراً بعد ہی۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہوانا(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنی مون کے دن کسی بھی شادی شدہ جوڑے کے لیے زندگی کے خوشگوار ترین دن ہوتے ہیں لیکن کیوبا میں ہنی مون منانے گئی اس برطانوی دلہن کے ساتھ ایسا حادثہ پیش آ گیا کہ اس کا ہنی مون دنیا کا بدترین ہنی مون بن گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر لیورپول کی 43سالہ جواینی مک ڈونلڈ نامی دلہن اپنے دولہا کیوین کے ساتھ ہنی مون منانے گئی جہاں وہ ہوٹل کی بالکونی سے گر گئی اور اس کی کمر کی ہڈی اور دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

اسی دوران خوفناک سمندری طوفان ’ارما‘ کیوبا کے ساحلوں سے ٹکرا گیا اور ان کی مصیبت اور بڑھ گئی۔ اب وہ سمندری طوفان سے تباہ ہوجانے والے کیوبا کے ایک ہسپتال میں پڑی ہے جہاں اس کا مناسب علاج بھی نہیں ہو پا رہا۔ جواینی کا کہنا تھا کہ ”میں نے ایسے جوتے پہن رکھے تھے جن کی میں عادی نہیں تھی۔ ان کی وجہ سے میں اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور بالکونی سے گر گئی۔ حادثے کے بعد ایمبولینس ایک گھنٹے تک نہ پہنچ سکی اور میں وہیں پڑی رہی۔ جب مجھے ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹر نے تصدیق کر دی کہ میری کمر اور دونوں ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں۔ انہوں نے ٹانگوں کا آپریشن کر دیا لیکن اگلے روز ان میں راڈ ڈالے جانے تھے کہ رات کو سمندری طوفان آ گیا اور ہر چیز تباہ ہو گئی۔“ رپورٹ کے مطابق اب کیوین اپنی بیوی کو واپس برطانیہ لیجانے کی جدوجہد کر رہا ہے تاکہ اس کا مناسب علاج ہو سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -