ایٹمی دھماکوں سے مشہور ملک شمالی کوریا میں اس وقت دنیا بھر کے سیاح لاکھوں روپے دے کر کیا دیکھنے جارہے ہیں؟ جان کر آپ کہیں گے اس سے تو اچھا ہے کہ پاکستان آکر مفت میں یہ کام کرلیں

ایٹمی دھماکوں سے مشہور ملک شمالی کوریا میں اس وقت دنیا بھر کے سیاح لاکھوں ...
ایٹمی دھماکوں سے مشہور ملک شمالی کوریا میں اس وقت دنیا بھر کے سیاح لاکھوں روپے دے کر کیا دیکھنے جارہے ہیں؟ جان کر آپ کہیں گے اس سے تو اچھا ہے کہ پاکستان آکر مفت میں یہ کام کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایٹمی دھماکے کرنے کے حوالے سے معروف ملک شمالی کوریا میں اس وقت دنیا بھر کے سیاح لاکھوں روپے دے کر ایک ایسا کام کرنے جا رہے ہیں جو وہ پاکستان میں مفت کر سکتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کا محکمہ سیاحت وہاں کے کسانوں اور مزدوروں کے حوالے سے تشہیر کر رہا ہے اور سیاحوں کو شمالی کوریا جاکر ان محنت کشوں کے کام اپنے ہاتھوں سے کرنے کا تجربہ حاصل کرنے کی پیشکش کر رہا ہے اور بڑی تعداد میں سیاح بھی لاکھوں خرچ کرکے وہاں جا رہے ہیں، جہاں وہ کسانوں کے کھیتوں میں چاول کی فصل بو تے اور دیگر کام کرتے نظر آتے ہیں۔


محکمے کی ویب سائٹ پر سیاحوں کے لیے دیگر کئی آپشنز کے ساتھ ساتھ ’لیبر ٹورز‘ کا بھی آپشن موجود ہے جس کے تحت جانے والے وہاں کے مقامی مزدوروں کی طرح کام کرکے ان کی زندگیوں کا تجربہ حاصل کرتے ہیں۔ یہ لوگ وہاں چاول کی فصل بونے کے علاوہ گھاس کاٹنے، درختوں سے پھل توڑنے جیسے امور سرانجام دیتے ہیں۔تاہم رپورٹ کے مطابق ان سیاحوں کو شمالی کوریا کے فاقہ کش مزدوروں سے الگ رکھا جاتا ہے اور ایسی جگہ کام دیا جاتا ہے جہاں سے یہ انہیں نہ دیکھ سکیں۔ محکمہ سیاحت مختلف کھیلوں اور کوہ پیمائی کے لیے بھی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کر رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -