وزیراعظم برائے فروخت، آپ بھی بولی لگاسکتے ہیں

وزیراعظم برائے فروخت، آپ بھی بولی لگاسکتے ہیں
وزیراعظم برائے فروخت، آپ بھی بولی لگاسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الزام بازی اور کردار کشی ہماری سیاست کے لازمی عناصر بن چکے ہیں۔پاکستان میں یہ طرز سیاست نیا نہیں البتہ نئے دور میں جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے اس کا رنگ ہی اور ہو گیا ہے۔ا س کی ایک مثال آن لائن خرید و فروخت کی ویب سائٹ ای بے (eBay)پر شائع ہونے والا اشتہار ہے، جس میں پاکستان کے وزیراعظم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ا شتہار کا عنوان ہے، ”وزیراعظم برائے فروخت،“ اور قیمت فروخت 66200 پاﺅنڈ ( تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) بتائی گئی ہے۔

سر سے 61 بوتلوں کے ڈھکن کھولنے کا ریکارڈ پاکستانی کے نام
اشتہار دینے والے کا کہنا ہے کہ خریداری میں شامل ہونے کے لئے 20 اپریل 2016ءتک بولی دی جاسکتی ہے، اور یہ کہ اب تک 100بولیاں وصول ہوچکی ہیں۔ وضاحتی خانے میں لکھا گیا ہے کہ یہ وزیراعظم استعمال شدہ ہیںاور ان کی مزید ضرورت نہیں ہے۔ خریدار اپنی ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرکے انہیں مرکزی لندن سے وصول کرسکتا ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب یہ کام کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔
وزیراعظم کے خاندان کے متعلق بھی اسی قسم کی باتیں لکھی گئی ہیں، اور خصوصاً یہ کہ خریدار کو وزیراعظم کے ساتھ ان کے وزیراعلٰی بھائی مفت دئیے جائیں گے۔آخر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ وزیراعظم لندن میں ایک سابقہ صدر سے ملاقات کرنے گئے ہیں، حالانکہ اس بات کا اشتہار کے اصل مضمون سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -