’تقریب کیلئے شادی ہال پہنچی تو اسی وقت احساس ہوگیا تھا کہ میں اس آدمی سے شادی نہیں کرنا چاہتی لیکن پھر بھی ہاں کہہ دی کیونکہ۔۔۔‘ دلہن نے شادی کرنے کی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر شادی کے خواب دیکھنے والے مَردوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کا دن کسی بھی لڑکی کے لیے خوشیوں کا دن ہوتا ہے مگر برطانیہ کی ایک خاتون نے اپنے شادی کے دن کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ ہر جاننے والا ششدر رہ جائے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جیما اینڈریوز نامی اس خاتون نے بتایا ہے کہ ’میں اپنی شادی کے دن جانتی تھی کہ میں اس شخص سے محبت نہیں کرتی جس سے میری شادی ہونے جا رہی ہے اور مجھے معلوم تھا کہ اس رشتے کا انجام طلاق ہو گا لیکن میں صرف اس وجہ سے شادی سے انکار نہ کر سکی کہ میرے اردگرد جو لوگ موجود تھے وہ مجھ سے بہت محبت کرتے تھے اور وہ اس شادی پر بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔مجھے ان کے سامنے شادی سے انکار کرنے میں شدید شرمندگی محسوس ہورہی تھی۔بالآخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا، شادی کے محض تین سال بعد ہماری طلاق ہو گئی۔‘

بھارتی لڑکی نے شوہر کو جازب نظر نہ ہونے پر قتل کر دیا
جیما اینڈریوز نے یہ انکشاف ایک لاءفرم کی طرف سے کیے جانے والے سروے میں کیا ہے۔ سروے یہ جاننے کے لیے کیا گیا تھا کہ ’کتنے فیصد خواتین اپنی شادی کے دن ہی جانتی ہیں کہ وہ اپنے دولہا سے محبت نہیں کرتیں، اس کے باوجود وہ شادی کر لیتی ہیں اور اس کی وجوہات کیا ہوتی ہیں۔‘سروے نتائج کے مطابق خواتین کے مجبوری میں شادی کرنے کی وجوہات میں ان کے گھروالوں کی خوشی یا دباﺅ، مالی مجبوری اور شادی پر اٹھنے والے بھاری اخراجات ضائع جانے کا خوف و دیگر شامل ہیں۔ حیران کن طور پر ایسی خواتین کی شرح بہت زیادہ ہے جو اپنی شادی پر خوش نہیں ہوتیں اور بوجوہ وہ اس بندھن میں بندھ جاتی ہیں لیکن بعدازاں ان کی طلاق ہو جاتی ہے۔ نتائج میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’جو لوگ منگنی اور شادی پر بہت زیادہ رقم خرچ کرتے ہیں، بعدازاں ان کی طلاق ہونے کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔