ایک ایسی شرمناک ویب سائٹ نے کام شروع کر دیا کہ دنیا بھر کی خواتین پریشان ہو گئیں ، اپیل کر دی
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں استعمال ہونے کی خبریں تو آتی رہتی تھیں۔ اب ایک ایسے گروپ کا انکشاف ہوا ہے جو سوشل میڈیا پر خواتین کی شیئر کی گئی تصاویر ایک ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے دیگر صارفین سے اس خاتون کی فحش تصاویر مانگتے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اب تک سینکڑوں خواتین اس ویب سائٹ کے ذریعے نشانہ بن چکی ہیں جن میں جنوبی آسٹریلیا کی جینی رسلز بھی شامل ہے۔ جینی کی تصویر بھی اس گروپ میں اپ لوڈ کی گئی اور دیگر صارفین سے اس کی فحش تصاویر مانگی گئیں۔
7نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جینی رسلز کا کہنا تھا کہ ”میں اس گروپ کے انکشاف پر خوفزدہ ہو گئی جو میری برہنہ تصاویر تلاش کرنے پر تلا ہوا تھا۔ یہ بہت خوفناک انکشاف تھا۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے جن لڑکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے انہیں معلوم بھی نہیں ہوتا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔میں خوش قسمت ہوں کہ ایک لڑکی نے ویب سائٹ پر میری تصویر دیکھ کر مجھے میسیج کر دیا اور میں محتاط ہو گئی ہوں۔ یہ ویب سائٹ ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو کسی مخصوص خاتون کی برہنہ تصاویر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگ اس خاتون کی تصویر سوشل میڈیا سے اٹھا کر اس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرتے ہیں اور جواب میں یہ گروپ اس خاتون کی برہنہ تصاویر تلاش کرکے اس صارف کے لیے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرتا ہے۔ یہاں اکثر صارفین سکولوں کی طالبات کی فحش تصاویر گروپ سے مانگ رہے ہیں۔ “