3 سال قبل لاپتہ ہونے والی ملائیشین ائیرلائن کی پرواز MH370 تو آپ کو یاد ہوگی، یہ تباہ نہیں ہوا تھا بلکہ اس میں موجود ایک چیز کو چین پہنچنے سے روکنے کے لئے اغواءکیا گیا اور اس وقت یہ۔۔۔ ایسا دعویٰ منظر عام پر کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

3 سال قبل لاپتہ ہونے والی ملائیشین ائیرلائن کی پرواز MH370 تو آپ کو یاد ہوگی، یہ ...
3 سال قبل لاپتہ ہونے والی ملائیشین ائیرلائن کی پرواز MH370 تو آپ کو یاد ہوگی، یہ تباہ نہیں ہوا تھا بلکہ اس میں موجود ایک چیز کو چین پہنچنے سے روکنے کے لئے اغواءکیا گیا اور اس وقت یہ۔۔۔ ایسا دعویٰ منظر عام پر کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشین ایئرلائنز کی پرواز ایم ایچ 370تین سال قبل لاپتہ ہو گئی تھی۔ تمام تر تلاشی آپریشنز کے باوجود آج تک اس کا سراغ نہیں مل سکا۔ اب اس کے متعلق ماہرین نے ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ دنیا میں کھلبلی مچ گئی۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق کہا جاتا ہے کہ یہ پرواز کہیں گر کر تباہ ہو گئی تھی لیکن ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تباہ نہیں ہوئی تھی بلکہ اسے ہائی جیک کر لیا گیا تھا۔ اس میں کوئی خفیہ سامان تھا جو چین پہنچایا جا رہا تھا اور ہائی جیکرز نہیں چاہتے تھے کہ یہ سامان چین پہنچے۔ چنانچہ انہوں نے اسے ہائی جیک کرکے اس کا رخ موڑ دیا۔

ایک گلاس میں پانی، نمک اور سرکہ ڈال کر اپنے گھر میں رکھ دیں، اس سے کیا فرق پڑے گا؟ جان کر آپ بھی یہ طریقہ آزمائیں گے
ماہرین کی ٹیم کے رکن اور معروف مورخ نارمن ڈیوس کا کہنا ہے کہ ”ممکنہ طور پریہ جہاز گرکر تباہ نہیں ہوا بلکہ ہائی جیکروں نے اسے انٹارکٹکا کی برف پر اترنے پر مجبور کر دیا ہے اور اس کے اوپر برف کی بھاری تہہ چڑھا کر اسے چھپا دیا ہے۔ اس برف پر جہاز آسانی کے ساتھ گلائیڈنگ کرتا ہوا اتر سکتا ہے اور یہ جہاز کو چھپانے کے لیے بہترین جگہ بھی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پرواز کوالالمپور سے بیجنگ جا رہی تھی جس میں 239مسافر سوار تھے۔ اب تک اس جہاز کے کچھ حصے بحر ہند ساحلوں سے برآمد ہوئے ہیں۔ پرواز کے ڈیٹا سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ پرواز نے کوالالمپور سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی اپنارخ بدل کر بحرہند کی طرف کر لیا تھااور پھر اچانک یہ ریڈار سے غائب ہو گئی۔کئی سازشی نظریہ سازوں نے اس جہاز کی تباہی میں روس کے ملوث ہونے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -