وہ آدمی جسے خوفناک ترین حادثے نے نئی زندگی دے دی، ’پیار کی زبان‘ فر فر بولنے لگا

وہ آدمی جسے خوفناک ترین حادثے نے نئی زندگی دے دی، ’پیار کی زبان‘ فر فر بولنے ...
وہ آدمی جسے خوفناک ترین حادثے نے نئی زندگی دے دی، ’پیار کی زبان‘ فر فر بولنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) حادثات انسان کے لئے بے پناہ رنج و الم کا باعث بنتے ہیں، لیکن ایک آسٹریلوی نوجوان کے لئے ایک خطرناک حادثہ ایسی رحمت ثابت ہوا کہ وہ نہ صرف پل بھر میں چینی زبان فر فر بولنے لگا، بلکہ پیار کی دولت سے بھی مالا مال ہو گیا ۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق 24 سالہ بین میک ماہن کار حادثے کے بعد کومہ میں چلا گیا اور ایک ہفتے بعد ہوش میں آیا۔ جب بین ہوش میں آیا تو اس کے قریب ایک نرس کھڑی تھی، جس کے ساتھ وہ چینی زبان میں گفتگو کرنے لگا۔ بین کے والدین یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوئے، اور وہ خود بھی اس معاملے پر حیران وہ پریشان تھا۔ بین کا کہنا ہے کہ اس نے سکول کے زمانے میں تھوڑی بہت چینی زبان پڑھی تھی لیکن کبھی بھی اسے روانی سے استعمال کرنے کی قابلیت حاصل نہ کر سکا تھا۔ یہی حیرت کم نہ تھی، مگر ابھی آگے کچھ اور بھی حیران کن ہونے والا تھا۔ اس نوجوان کو ابھی اندازہ نہیں تھا کہ چینی زبان آنے کے علاوہ اسے ایک چینی محبوبہ بھی بالکل غیر متوقع انداز میں ملنے والی تھی۔

مزید جانئے: اس نوجوان لڑکی نے اپنا نام گوگل پر سرچ کیا تو ایسی چیز سامنے آگئی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، خصوصاً خواتین کیلئے سبق آموز کہانی
بین ان 10 آسٹریلوی نوجوانوں میں شامل تھا جو چین کے مشہور رئیلٹی شو ”اف یو آر دی ون“ میں شمولیت کے لئے جیانگ سو گئے۔ اس شو میں ایک دلکش اور ذہین چینی دوشیزہ کے ساتھ اس کی جوڑی بن گئی، اور دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کرلیا۔ فینگ گو نامی چینی دوشیزہ وکیل کے طور پر آسٹریلیا میں ہی کام کرتی ہے۔ ٹی وی شو میں ملنے کے بعد اب دونوں عمر بھر کے لئے ایک ہو چکے ہیں۔ بین اور فینگ اپنی کہانی کو دلچسپ و عجیب اتفاقات کا مجموعہ قرار دیتے ہیں، البتہ وہ ان اتفاقات پر بہت خوش اور مطمئن ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -