’اب تو مجھے طلاق دے دو کیونکہ ۔۔۔‘ عرب ملک میں بیگم نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے نام ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، جو بھی پڑھے حیرت میں ڈوب جائے کیونکہ ۔۔۔

’اب تو مجھے طلاق دے دو کیونکہ ۔۔۔‘ عرب ملک میں بیگم نے سوشل میڈیا پر اپنے ...
’اب تو مجھے طلاق دے دو کیونکہ ۔۔۔‘ عرب ملک میں بیگم نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے نام ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، جو بھی پڑھے حیرت میں ڈوب جائے کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) گھریلو جھگڑے عموماً میاں بیوی کے درمیان تلخی کا سبب بن جاتے ہیں، اور بعض اوقات یہ تلخی اتنی بڑھ جاتی ہے کہ معاملہ گھر سے نکل کر ساری دنیا تک پہنچ جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایک عرب باشندے کے ہاتھوں کئی سال تک تشدد کا نشانہ بننے والی غیر ملکی خواتین کا صبر بھی بالآخر جواب دے گیا تو اس نے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور اپنی حالت زار کا قصہ ساری دنیا کے سامنے رکھ دیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلپائنی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے گھریلو تشدد کا شکار رہی ہے اور اپنے خاوند کو بے نقاب کرنے کیلئے اسے سوشل میڈیا کا سہارا لینا پڑا ہے۔ اس نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں خاوند کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ” میں کئی سال سے دکھ سہہ رہی ہوں۔ اب تو مجھے طلاق دے دو۔“ خاتون نے یہ پوسٹ ویب سائٹ لنکڈ ان اور انسٹاگرام پر پوسٹ کی ، جس کے ساتھ اپنے زخمی چہرے کی تصویر بھی پوسٹ کی۔ اس میں مزید لکھا “میرے ساتھ یہ کئی سالوں سے ہو رہا ہے۔ وہ بے رحمی کے ساتھ مجھ پر تشدد کرتا ہے۔ میں اب اسے مزید برداشت نہیں کر سکتی۔“
متاثرہ خاتون کی شادی 2012 ءمیں ہوئی۔ اس کا کہنا ہے کہ مسلسل تشدد سے تنگ آکر گزشتہ ہفتے وہ اپنے خاوند کا گھر چھوڑ چکی ہے، اور سوشل میڈیا پر محض اس لیے آئی تاکہ دنیا کو بتا سکے کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ۔
تیس سالہ خاتون نے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی 4 سال کی بیٹی بھی ہے اور وہ ابو ظہبی کورٹ میں طلاق کا مقدمہ بھی دائر کر چکی ہے۔ اس کا خاوند، جو کہ ایک بینک میں ملازمت کرتا ہے ، الزامات تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ اس نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ اس کی اہلیہ خود کو اپنے ہاتھوں زخمی کرتی ہے اور پھر طلاق کی درخواست لے کر عدالت چلی جاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -