وہ ملک جس نے کاروباری مقاصد کیلئے اپنے شہریوں کو بے وفائی کی اجازت دے دی ،عدالت کا انتہائی شرمناک فیصلہ

وہ ملک جس نے کاروباری مقاصد کیلئے اپنے شہریوں کو بے وفائی کی اجازت دے دی ...
وہ ملک جس نے کاروباری مقاصد کیلئے اپنے شہریوں کو بے وفائی کی اجازت دے دی ،عدالت کا انتہائی شرمناک فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان کی ایک عدالت نے نہ صرف ناجائز تعلقات کو قانونی قرار دے دیا بلکہ اس کی ایسی وجہ بھی بیان کردی کہ جسے سن کر ہر کوئی چکراگیا۔

ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک خاتون نے مقدمہ دائر کررکھا تھا کہ اس کے شوہر کے ایک کلب کی مالکن کے ساتھ 7سال سے ناجائز تعلقات تھے اور ان تعلقات کے نتیجے میں خود کو پہنچنے والے ذہنی صدمے کے عوض 40 لاکھ یین (تقریباً 30 لاکھ پاکستانی روپے) ہرجانے کا دعویٰ کررکھا تھا۔ عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کی درخواست کو رد کردیا اور وجہ یہ بیان کی کہ اس کے شوہر اور کلب کی مالکن کا تعلق کاروباری نوعیت کا تھا لہٰذا اسے قانونی طور پر ناجائز تعلق قرار نہیں دیا جاسکتا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ یہ تعلق ”ماکورا ایگیو“ کی ایک قسم ہے جس میں کاروباری مفادات کے تحت جسمانی تعلق استوار کیا جاتا ہے اور اسے جذباتی نوعیت کا تعلق نہیں کہا جاسکتا۔
خاتون کے وکیل کاٹسوکی اوشیما نے اخبار ”جاپان ٹائمز“ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ مسقبل میں ناجائز مراسم کو فروغ دینے کا سبب بنے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معزز جج صاحب کو ماکورا ایگیو کے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ناجائز تعلقات کا ایک نیا معیار متعارف کروانے کی کوئی ضرورت نہ تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -