غیر آباد جگہ پر قائم اس غار کے اندر دراصل کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

غیر آباد جگہ پر قائم اس غار کے اندر دراصل کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر ...
غیر آباد جگہ پر قائم اس غار کے اندر دراصل کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں مقیم ایک برطانوی جوڑے نے وہاں ایک غیرآباد غار دیکھی اور اس کے اندر چلے گئے۔ دو ماہ بعد وہ باہر آئے اور لوگوں کو غار کے اندرونی مناظر دکھائے تو ہر دیکھنے والا ششدر رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شیرلے اور مارک گراہم نامی جوڑے نے اس ویران غار کے اندر انتہائی خوبصورت گیسٹ ہاﺅس بنا دیا تھا۔

پاکستان کا وہ پراسرار شہر جس میں سینکڑوں غاریں کس نے اور کیوں تعمیر کر رکھی ہیں؟ جواب آپ کو حیران کر دے گا
شیرلے اور مارک 8سال قبل سکاٹ لینڈ سے سپین منتقل ہوگئے تھے۔ وہاں انہوں نے سپین کا ایک روایتی غار ہاﺅس دیکھا تو وہ اس سے بہت متاثر ہوئے۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ اپنا بھی ایک ایسا گیسٹ ہاﺅس بنائیں گے۔ جو اب انہوں نے 80ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ روپے) خرچ کرکے پوری کر لی ہے۔


شیرلے اور مارک نے نے اپنے اس گیسٹ ہاﺅس کا نام کیواس ہیلینا رکھا ہے کیونکہ ان دونوں کی ماﺅں کے نام ہیلینا تھے۔ 55سالہ شیرلے کا کہنا تھا کہ ”ہم سپین کے علاقے اینڈلوشا میں رہتے ہیں اور یہ علاقہ ہمیں اس لیے پسند ہے کہ یہ بالکل سکاٹ لینڈ جیسا ہے۔ ہم نے یہیں ایک غار کرائے پر لے کر اس میں گیسٹ ہاﺅس بنایا ہے اور اب ہم خود بھی اسی کے اندر رہ رہے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -