وہ مشورے جو آپ کی ازدواجی زندگی کو فوری طور پر خوشگوار بنا سکتے ہیں

وہ مشورے جو آپ کی ازدواجی زندگی کو فوری طور پر خوشگوار بنا سکتے ہیں
وہ مشورے جو آپ کی ازدواجی زندگی کو فوری طور پر خوشگوار بنا سکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)شادی شدہ زندگی میں مرد اور عورتوں کو کبھی نہ کبھی ضرور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں یہ رشتہ بھی خطرے کا شکار ہوسکتا ہے۔لیکن آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتائیں گے کہ جن پر عمل کرکے آپ اپنی شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بناسکتے ہیں۔
دن میں ایک بار شکریہ ضرور کہیں
اکثر و بیشتر میاں بیوی میں تب مسائل پیدا ہوتے ہیں جب وہ ایک دوسرے سے کام کرواکر بھی اسے اہمیت نہیں دیتے۔لہذا اس بات کویقینی بنائیں کہ جب بھی آپ کا جیون ساتھی دن میں کوئی کام کرے تو اسے ’شکریہ‘ضرور کہیں۔اگر بار بار ایسا اچھا نہ لگے تو دن میں کم از کم ایک بار ضرور اسے شکریہ ادا کریں کہ اس طرح اسے احساس ہوگا کہ آپ اس کا خیال کررہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:نرسوں کے عالمی دن سے فائدہ اٹھانے کیلئے چینی کمپنی کا شرمناک طریقہ عوام سراپہ احتجاج
کوئی ایسا کام کریں جو آپ نے شادی کے فوراًبعد کیا ہو
شادی کے بعد آپ نے اپنے جیون ساتھی کے ساتھ کئی اچھے لمحات گزارے ہوں گے اور کوئی کام ایسا کیا ہوگا جو آپ اور اس کو اچھا لگتا ہو۔اب آپ کو چاہیے کہ اس کام کو دوبارہ کریں کہ اس طرح ماضی کی خوبصورت یادیں تازہ ہوجائیں گی اور آپ کے رشتے کو نیا مقام ملے گا۔
اکٹھے کام کریں
اکثر دیکھا گیا ہے کہ گھر کے کام کو بوجھ ایک شخص پر پڑ جائے تو اکتا جاتا ہے اور مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔لہذا اس بات کی کوشش کریں کہ آپ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ مل کر کام کریں۔جیسے باورچی خانہ میں اس کا ہاتھ بٹائیں یا باغیچے میں جا ئیں اور مل کر پھولوں کی دیکھ بھال کریں اور اس دوران بات چیت کریں۔ان کاموں سے آپ ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور دونوں ایک دوسرے کو مزید بہتر سمجھ پائیں گے۔
دن کی روٹین کا پوچھیں
ایک دوسرے سے دن کی روٹین کا پوچھیں کہ اس طرح یہ احساس ہوگا کہ آپ دونوں ایک دوسرے کے لئے فکر مند ہیںاگر دن میں کوئی میٹنگ کا شیڈول ہو تو اس سے میٹنگ کے اختتام پر پوچھیں کہ کیا نتیجہ نکلا۔اس طرح آپ دونوں ایک دوسرے کے قریب آسکیں گے۔
لوگوں میں ایک دوسرے کو عزت دیں
اکثر مسائل تب پیدا ہوتے ہیں جب آپ ایک دوسرے کو دیگر لوگوں کے درمیان عزت دینے سے گریزاں ہوں۔اس لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ رشتے داروں اور دوستوں کے درمیان ایک دوسرے کی عزت کرنی ہے اور کبھی بھی ان کے سامنے نہیں لڑنا۔
بحث کے دوران سیر وتفریح
اگر آپ دونوں میں کسی بات پر اختلاف ہوگیا ہے تو سیر وتفریح پر روانہ ہوجائیں اور وہاںجاکر اس بات پر تبادلہ خیال کریں لیکن کوشش کریں کہ ایک دوسرے کوبات کرنے کا موقع دیں۔
ایک دوسرے کے وقت کی قدر کریں
اپنے وقت کے ساتھ اپنے جیون ساتھی کے وقت کی قدر کریں۔اگر اسے ٹی وی پر کوئی شو یا میچ دیکھنا ہو تو اس بات کو لڑائی کی وجہ نہ بنائیں بلکہ خود بھی اس کا ساتھ دیں کہ اس طرح آپ کے جیون ساتھی کے دل میں آپ کے لئے نرم گوشہ آئے گا اور وہ بھی آپ کی پسند وناپسند کا قدر کرے گا۔
اپنے جیون ساتھی کی قدر کریں
یہ سب سے اہم اصول ہے جس میں آپ کو اپنے جیون ساتھی کی قدر کرنا ہے۔آپ کے بچے یا دیگر رشتے دار کسی نہ کسی دن آپ کو چھوڑ جائیں گے اورآخر میں بس آپ دونوں ایک دوسرے کے لئے رہ جائیں گے لہذا ایک دوسرے کی قدر کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -