معمر قذافی کو کس امریکی خاتون سے جنون کی حد تک ” عشق“ تھا اور وہ اس کا اظہار کھل کر کرتے تھے، جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

معمر قذافی کو کس امریکی خاتون سے جنون کی حد تک ” عشق“ تھا اور وہ اس کا اظہار ...
معمر قذافی کو کس امریکی خاتون سے جنون کی حد تک ” عشق“ تھا اور وہ اس کا اظہار کھل کر کرتے تھے، جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تریپولی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی بہت ہی قوم پرست قسم کے حکمران تھے جس کا مظاہرہ کئی بار دیکھنے کو ملتا تھا ۔ ان کی قوم پرستی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ وہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس کے سیاہ فام ہونے کے باوجود امریکہ کی وزیر خارجہ بننے کی ادا پر مر مٹے تھے اور وہ برملا ان کے بارے میں اپنے عشق کا اظہار بھی کیا کرتے تھے۔
انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق معمر قذافی کونڈو لیزا رائس پر اس حد تک فدا تھے کہ وہ انہیں سر عام ” میری محبوبہ سیاہ فام خاتون“ کہا کرتے تھے۔ 2007 میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران بھی انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ اپنے عشق کا اظہار کچھ اس انداز میں کیا تھا ” لیزا، لیزا، لیزا،،، میں اسے بہت زیادہ پیار کرتا ہوں، میں اس کی قدر کرتا ہوں، اور مجھے اس پر فخر ہے کیونکہ وہ ایک سیاہ فام افریقی نسل کی خاتون ہے“۔
کونڈو لیزا رائس کے لیبیا کے سرکاری دورے کے دوران معمر قذافی نے بڑی ضد کرکے کونڈو لیزا رائس کو اپنے پرائیویٹ باورچی خانے میں خصوصی طور پر مدعو کیا اور وہاں کھانا کھانے سے پہلے قذافی نے لیزا کو ایک خصوصی ویڈیوبھی دکھائی۔ اس ویڈیو میں کونڈو لیزا رائس کی مختلف عالمی حکمرانوں سے ہونے والی ملاقاتوں کی تصاویر سے بنایا گیا تھا جس کے بیک گراﺅنڈ میں ” بلیک فلاور ان دی وائٹ ہاﺅس( سفید گھر میں سیاہ پھول)“ گانا چل رہا تھا۔ واضح رہے کہ عربی زبان میں سیاہ پھول کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور اسے شان کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -