دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، حاملہ خاتون بچی کی پیدائش سے پہلے ہی دوبارہ حاملہ ہوگئی، معائنہ کیا تو دیکھ کر ڈاکٹروں کے بھی پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔
سڈنی (نیوز ڈیسک) قدرت نے انسان کے تولیدی نظام کو اس طرح وضع کیا ہے کہ بچے کی پیدائش سے قبل دوبارہ حمل کا امکان نہیں ہوتا مگر ایک آسٹریلوی خاتون کے ساتھ دوہرے حمل کا ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا کہ جس پر ڈاکٹر بھی حیرت میں مبتلاءہیں۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کیٹ ہل نامی خاتون پولی سسٹک اوورین سنڈروم کی بیماری کی شکار تھیں جس کی وجہ سے ان کے ہاں اولاد نہیں ہورہی تھی۔ وہ ایک عرصے سے اولاد کی خواہشمند تھیں، اور بالآخر جب ان کی دعا سنی گئی تو ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا کہ جسے میڈیکل کی تاریخ کا عجوبہ قرار دیا جارہا ہے۔
کیٹ ہل کا کہنا ہے کہ ان کے لئے یہ بات ہی ناقابل یقین تھی کہ وہ حاملہ ہوچکی ہیں لیکن جب ہسپتال میں ان کا معائنہ کیا گیا تو ڈاکٹروں کو ایک ایسی بات پتا چلی کہ سب کے منہ حیرت سے کھلے کے کھلے رہ گئے۔ کیٹ کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلی بار حاملہ ہونے کے 10 دن بعد دوبارہ حاملہ ہوگئی تھیں اور یوں ان کے پیٹ میں دو بچے پرورش پارہے تھے، جو جڑواں نہیں تھے۔
ایشیا کا پہلا ملک جس نے شرمناک شادیوں کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا
یہ معاملہ کیونکر پیش آیا، اس کی مکمل تفصیل ابھی سامنے نہیںا ٓئی، البتہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کا پہلا حمل قرار پانے کے 10دن بعد حیرت انگیز طور پر دوبارہ بیضے کا اخراج ہوا اور یہ بیضہ فرٹیلائز بھی ہوگیا، جس کے نتیجے میں وہ 10 دن کے وقفے سے دوبارہ حاملہ ہوگئیں۔ ڈاکٹروں نے ان کے بچوں کی پیدائش کے لئے گزشتہ سال دسمبر کی 20 اور 30 تاریخ کا وقت دیا۔ کیٹ کے ہاں ان کے دو مختلف حمل سے دو بچیاں پیدا ہوئیں، جنہیں اولیویا اور شارلٹ کا نام دیا گیا۔
کیٹ کا کہنا ہے کہ انہیں سائنس کی پیچیدگیوں سے کوئی غرض نہیں، انہیں تو بس یہ پتا ہے کہ ان کی دونوں بیٹیاں بہت پیاری ہیں اور ان کے لئے قدرت کا ایسا انوکھا تحفہ ہیں کہ جس کی خوشی وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتیں۔