گنجے لوگوں کی وہ ایک حرکت جو لڑکیوں کو سب سے زیادہ ناپسند ہوتی ہے، خواتین نے راز بے نقاب کردیا

ڈیلی بائیٹس

لندن(نیوز ڈیسک) بیچارے گنجے مردوں کی ہمہ وقت کوشش ہوتی ہے کہ کسی خاتون کی نظر ان کے گنج پر نا پڑ جائے۔ بس اسی کوشش میں وہ کچھ مضحکہ خیز حرکتیں بھی کر بیٹھتے ہیں، جن کا فائدے کی بجائے انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر خواتین نے مردوں کی ناپسندیدہ حرکتوں کا انکشاف کرتے ہوئے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا ہے کہ گنجے مردوں کی گنج چھپانے کی کوشش انہیں بالکل پسند نہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ٹنڈ اتنی بھی بری چیز نہیں، بس گنجے مرد تو بلاوجہ ہی گھبرائے رہتے ہیں۔ اگر وہ ٹنڈ چھپانے کی بجائے ٹنڈ دکھانے کی عادت اپنا لیں تو پھر دیکھیں کہ خواتین کیسے ان کی جانب مائل ہوتی ہیں۔

دنیا کے کامیاب ترین لوگ رات کو سونے سے پہلے یہ 5 کام کرتے ہیں، وہ کیا ہیں؟ آپ بھی جانئے اور انہیں اپنی عادت بنالیں
خواتین نے گنجے مردوں کو مفید مشورے دیتے ہوئے کہا ہے کہ”اگر آپ گنجے ہیں تو اپنی ٹنڈ چھپانے کی کوشش نہ کریں۔ سر پر ٹوپی پہن لینا یا اطراف کے بالوں کو گھما کر گنج چھپانے کی کوشش کرنا خواتین کو انتہائی ناگوار گزرتا ہے۔ وہ ایسے جعلسازوں کو بہت ناپسند کرتی ہیں۔ خود پر بھروسہ کیجئے اور اپنی ٹنڈ کو اعتماد کے ساتھ خواتین کے سامنے پیش کیجئے، کیونکہ خواتین کی بہت بڑی تعداد گنجے مردوں کو پسند کرتی ہے۔“