دنیا کے کامیاب لوگ صبح اٹھتے پہلے پہلے گھنٹے میں یہ پانچ کام کرتے ہیں ،آپ بھی آزما کر دیکھیں

دنیا کے کامیاب لوگ صبح اٹھتے پہلے پہلے گھنٹے میں یہ پانچ کام کرتے ہیں ،آپ بھی ...
دنیا کے کامیاب لوگ صبح اٹھتے پہلے پہلے گھنٹے میں یہ پانچ کام کرتے ہیں ،آپ بھی آزما کر دیکھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے کامیاب ترین افراد کے معمولات زندگی دوسروں کے لیے مشعل راہ ہوتے ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے وہ کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔ کامیاب لوگوں کی زندگی میں ہر دن کا پہلا گھنٹہ بہت اہم ہوتا ہے جس میں وہ کچھ ایسے کام کرتے ہیں جو ان کی کامیابی کی ضمانت بن جاتے ہیں۔ اب ایک ماہر نے کامیاب لوگوں کے اس ایک گھنٹے میں کیے جانے والے کاموں کی تفصیل بیان کر دی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سی وی لائبریری کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر لی بگنز نے بتایا ہے کہ ”کامیاب ترین کاروباری افراد ہر صبح اٹھنے کے بعد پہلے گھنٹے میں پانچ کام کرتے ہیں جو ان کے پورے دن کو نوخیز بنا دیتے ہیں۔ یہ لوگ صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے کچھ ورزش کرتے ہیں۔ اس سے ان کا ذہن اور جسم باقی ماندہ دن میں درپیش آنے والے چیلنجز کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔اس کے بعد وہ صحت مندانہ ناشتہ کرتے ہیں۔کامیاب لوگ دن کے پہلے کھانے کے انتخاب میں بہت عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ایسی اشیاءلیتے ہیں جو انہیں دن بھر ہشاش بشاش رکھتی ہوں۔ عموماً وہ ایسے چیزیں ناشتے میں کھاتے ہیں جن میں وٹامنز اور فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔“
لی بگنز نے کامیاب لوگوں کی مزید عادات بتاتے ہوئے کہا کہ ”اگرچہ بہت سے لوگ ای میلز چیک کرنے کا کام سہ پہر پر چھوڑ دیتے ہیں لیکن کامیاب ترین افراد ناشتے کے فوراً بعد یہ کام کرتے ہیں۔ وہ ہر ای میل پڑھتے اور ان کا جواب دیتے ہیں۔ای میلز چیک کرنے کے بعد انہیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ وہ آگے دن میں کیا کرنے جا رہے ہیں۔ چنانچہ اس کے بعد وہ اپنے تمام دن میں کیے جانے والے کاموں کی فہرست تیار کرتے ہیں۔وہ یہ سوچتے ہیں کہ دن بھر میں انہیں کون کون سے کام کرنے ہیں۔ اس کے بعد پانچواں کام وہ اسی فہرست کے حوالے سے ہی یہ کرتے ہیں کہ وہ اس فہرست میں موجود کاموں کو ترجیح کے لحاظ سے ترتیب دیتے ہیں۔ جن کاموں کو وہ ضروری سمجھتے ہیں انہیں اوپر لے آتے ہیں اور جو نسبتاً کم ضروری ہوں انہیں فہرست میں نیچے لے جاتے ہیں۔یہ وہ آسان سا طریقہ ہے جس کے ذریعے کامیاب ترین لوگ اپنے ہر دن کو کامیاب تر بناتے ہوئے زندگی میں کامران ہوتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -