ڈونلڈٹرمپ کی جمائماخان کیساتھ شرمناک حرکت،انتہائی قابل اعتراض تصاویر منظر عام پر، ہنگامہ ہوگیا، حقیقت آپ بھی جانئے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی امیدواروں کی مہم آخری مراحل میں داخل ہوتے ہوئے مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور دنیا بھر سے دونوں امیدواروں کی حمایت اور مخالفت میں آنے والی آراء میں بھی تیزی آتی جا رہی ہے جن میں سے زیادہ تر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں ہی آ رہی ہیں۔ اب ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین میں ایک اور اضافہ ہو گیا ہے اور یہ ہیں جمائما خان۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ نے لندن میں ہونے والے یونیسیف کے سب سے بڑے فنڈریزنگ گالا ’’یونیسیف ہیلووین بال‘‘ میں شرکت کی اور اس بار منفرد انداز میں کچھ تصاویر بنوائیں اور زبان سے کچھ کہے بغیر، ان تصاویر کے ذریعے ہی ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلینیا کے خلاف بہت کچھ کہہ دیا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس گزشتہ برس جمائما نے گالا میں ایک ایسے پنجرے میں مقید ہو کر تصاویر بنوائی تھیں جسے ایک گوریلا نے اٹھا رکھا ہوتا ہے۔ اس بار انہوں نے خود کو بالکل ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلینیا کے رنگ میں رنگا ہوا تھا۔ انہی جیسا لباس، انہی جیسا میک اپ، انہی جیسا بالوں کا انداز اور انہوں جیسے عوارض اور ہونٹوں کی بناوٹ۔ وہ حلیے سے بالکل میلینی ا لگ رہی تھیں۔ ایسے میں انہوں نے اپنی پشت پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ڈمی لگا رکھی تھی۔ اس ڈمی ڈونلڈ ٹرمپ نے پشت سے جمائما کو بانہوں میں لے رکھا تھا اور ڈمی کے ہاتھ جمائما کو جنسی انداز میں ٹٹول رہے تھے۔ جمائما کا یہ انداز ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہونے والے خواتین کو چھونے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات کی غمازی کر رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جمائما خان نے ایک ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی نعرہ’’امریکہ کو دوبارہ عظیم بناؤ!ٹرمپ 2016ء ، 28نومبر کو ووٹ دو‘‘ درج تھا۔ دوسرے ہاتھ میں جمائما نے مشعیل اوباما کی 2008ء کے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں کی گئی تقریر کی ایک کاپی اٹھا رکھی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلینیا پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک حالیہ تقریب میں مشعیل اوباما کی یہی تقریر چوری کرکے کر ڈالی تھی۔ جمائما کا مشعیل اوباما کی تقریر کی کاپی ہاتھ میں اٹھانا میلینیا کی اس چوری کی عکاسی کر رہا تھا۔ یوں جمائما خان نے زبان سے کچھ بھی کہے بغیر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلینیا دونوں کی بھرپور مخالفت کی۔ گالا میں جمائما خان کا انداز اس قدر منفرد تھا کہ وہ تمام شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔