17 سالہ نوجوان لڑکی نے اپنے ہی باپ کو مار ڈالا تاکہ اس سے۔۔۔ ایسی شرمناک وجہ کہ جان کر کوئی بھی اپنے کانوں کو ہاتھ لگائے
نیویارک (نیوز ڈیسک) انسان اپنے نفس کا غلام ہوجائے تو عزیز ترین رشتوں کا تقدس بھی اس کے دل سے نکل جاتا ہے اور بھیانک سے بھیانک ترین جرم کرتے ہوئے بھی اس کا دل کانپتا نہیں۔ کچھ ایسی ہی درندگی کی مثال ایک 17 سالہ امریکی لڑکی نے قائم کی ہے، جس نے منشیات اور فحش پارٹیوں کے لئے آزادی اور رقم حاصل کرنے کے لئے اپنے باپ کو ہی قتل کرڈالا۔
ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق کرسٹل ہاول نامی لڑکی منشیات کی لت میں مبتلا تھی اور اپنے دوستوں کے ساتھ راتیں باہر گزارتی تھی۔ وہ فحش پارٹیوں کی بے حد رسیا تھی اور اس بے راہروی سے منع کرنے پر اپنے والد کے ساتھ اکثر جھگڑا کرتی رہتی تھی۔ کرسٹل کے والد نے اسے تباہی کے راستے پر گامزن دیکھا تو سختی سے منع کرنے کی کوشش کی لیکن نتیجہ یہ ہوا کہ بدبخت بیٹی نے گمراہی کا راستہ چھوڑنے کی بجائے نصیحت کرنے والے باپ کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
انٹرنیٹ پر دوستی لڑکا لڑکی ایک دوسرے سے پیار کا اعتراف کرتے رہے،لیکن دراصل ان کا آپس میں کیا رشتہ تھا؟حقیقت سامنے آئی تو واقعی ہی زندگی کا بڑا جھٹکا لگ گیا
شمالی کیرولینا پولیس کی رپورٹ کے مطابق کرسٹل نے سوتے ہوئے والد کے سر میں گولیاں اتاردیں اور اس کی لاش کو پلاسٹک کے ایک ڈرم میں ڈال دیا۔ درندہ صفت لڑکی نے اپنے والد کو مارنے کے بعد لاش چھپا دی اور پھر کھل کر بے حیائی کی زندگی گزارنے لگی۔ وہ مردہ باپ کی بھاری رقم اور کار لے کر اپنے دوستوں کے ساتھ عیاشی کرتی رہی اور کئی ماہ تک یہی سلسلہ چلتا رہا۔ باپ کو مارنے کے بعد اس نے اپنے گھر کو بھی فحاشی کے اڈے میں بدل دیا اور خصوصاً برہنہ رقص کے لئے اپنے گھر میں ایک خصوصی سٹیج بنوایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرسٹل نے اپنے باپ کو قتل کرنے کے بعد کئی ماہ تک اس بات کو چھپائے رکھا، اور بالآخر جب لاش ملی تو بری طرح گل سڑ چکی تھی۔ بدبخت بیٹی کے خلاف تمام شواہد جمع کرنے کے بعد قانونی کارروائی کی گئی اور اب عدالت کی طرف سے اسے عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔