مذہبی عقیدت کے اظہار کا انتہائی خوفناک انداز

مذہبی عقیدت کے اظہار کا انتہائی خوفناک انداز
مذہبی عقیدت کے اظہار کا انتہائی خوفناک انداز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی (نیوز ڈیسک) دنیا کے مختلف ممالک میں عجیب و غریب تہواروں کی کوئی کمی نہیں لیکن بھارت کا تھائیوسام تہوار تو گویا ہے ہی جسم چھلنی کرنے کا تہوار، یہ تہوار عموماً تامل علاقوں میں منایا جاتا ہے جہاں کے ہندوﺅں کا عقیدہ ہے کہ ان کی رسوم جنگ کے دیوتا موروگان کو خوش کرتی ہیں۔ ان کے عقیدے کے مطابق موروگان کی ماں پاروتی نے اس ایک شیطانی بدروح کے خاتمہ کیلئے ایک نیزہ عطا کیا اور یہی وجہ ہے کہ اس تہوار پر یہ لوگ اپنے جسموں اور خصوصاً منہ کو نیزوں اور تیروں سے پرو لیتے ہیں۔ کسی کے گالوں کے آرپار تیر گزرا نظر آتا ہے تو کسی کے دھڑ میں نیزہ پیوست نظر آتا ہے۔ کچھ جذباتی لوگ تو اپنے جسم میں درجنوں سلاخوں کے جنگلے پیوست کرکے ان پر کئی کلو وزنی مورتیاں اور دیگر مذہبی علامات سجا کر لمبا فاصلہ طے کرتے ہیں۔ ان لوگوں کاکہنا ہے کہ ان کا مذہبی جنون انہیں تکلیف سے محفوظ رکھتا ہے اور زخم بھی جلد ہی بھرجاتے ہیں۔ اس حیران کن تہوار اور اس کے متوالوں کے چند مزید مناطر آپ کی نظر کئے جارہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -