لوگ ہر دس منٹ کی گفتگو میں سات بار ہنستے ہیں:تحقیق

لوگ ہر دس منٹ کی گفتگو میں سات بار ہنستے ہیں:تحقیق
لوگ ہر دس منٹ کی گفتگو میں سات بار ہنستے ہیں:تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک)ہنسنا ایک عجیب سا عمل لگتا ہے لیکن اس کے باوجود ہر کوئی ہنستا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ہر دس منٹ کی گفتگو میں لوگ سات بار ہنستے ہیں،حقیقت یہ ہے کہ ہم سب سے زیادہ تب ہنستے ہیں جب ہم لوگوں سے بات چیت کر رہے ہوتے ہیں۔ہنسنے کو ہم اپنے جذبات کے اظہار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اس کے ساتھ جب ہم ہنستے ہیں تو مختلف قسم کی آوازیں نکالتے ہیں، ہر کسی کی ہنسی کی آواز الگ ہوتی ہے۔بلند آواز سے قہقے لگانا ایک قدیم روایت ہے ،ہنستے وقت ہم جو آوازیں نکالتے ہیں وہ ہماری عام بات چیت سے مختلف ہوتی ہیں اگر غور کیا جائے تو وہ جانوروں کی آوازوں سے ملتی جلتی ہیں۔

زبان کو اوپر والے دانتوں کے پیچھے اس طرح رکھ کر ایک منٹ تک سانس لے کر دیکھیں، جسم میں ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ اسے عادت ہی بنالیں گے

اگر دیکھا جائے تو جذبات کا اظہار مختلف ملکوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد منفرد طریقوں سے کرتے ہیں۔مثال کے طور پر برطانیہ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار بلند چیخ مار کرکر نا عام رواج نہیں جبکہ افریقہ کے بعض علاقوں میں لوگ بلند آواز نکال کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔اس دنیا میں انسانوں کے علاوہ اور بھی جاندار ہیں جو ہنستے ہیں جیسا کہ گوریلے اور بن مانس وغیرہ۔چوہوں میں بھی ہنسنے کی علامات ملیں۔ تو یہ کہنا درست ہو گا کہ اس کائنات میں انسانوں کے علاوہ اور بھی جاندار ہیں جو ہنستے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -