خاتون نے نوجوان لڑکی کے بالوں کی یہ دو تصاویر سوشل میڈیا پر لگائیں تو خواتین کو فوراً بات سمجھ آگئی لیکن مرد سوال پوچھتے رہ گئے، اس کا ایسا کیا مطلب ہے کہ مَردوں کو سمجھ نہیں آیا؟

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک ہی نوجوان لڑکی کی دوتصاویر پوسٹ کر دیں جن میں اس کے بال مختلف طریقے سے بنائے گئے تھے، اور ان تصاویر کے ساتھ لکھا ’’تم، اور تمہارے شوہر کی ناجائز محبوبہ۔‘‘ یہ تصویر دیکھ کر خواتین تو فوراً بات کو سمجھ گئیں لیکن مردوں کو اس معاملے کی بالکل سمجھ نہیں آئی اور وہ سوشل میڈیا پر دوسروں سے پوچھتے نظر آ رہے ہیں کہ آخر اس کا مطلب کیا ہے؟
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پیٹن ہکس نامی بیوٹیشن کی پوسٹ کی گئی تصاویر میں سے ایک میں (دائیں طرف والی تصویر) لڑکی کے بال نفاست سے کنگھی کرکے گھنے گھنگھریالے بنائے گئے ہیں، جبکہ دوسری تصویر (بائیں طرف) میں انہیں ہلکی سی سیدھی کنگھی کر کے آزاد چھوڑ دیا گیا ہے، یعنی انہیں بنانے سنوارنے پر کچھ خاص توجہ نہیں دی گئی۔‘‘


ان دو تصاویر کا باریک فرق خواتین تو دیکھتے ہی سمجھ گئی ہیں تا ہم مردوں کو بہت مشکل پیش آ رہی ہے۔ ایک خاتون سوشل میڈیا صارف نے مردوں کی آسانی کے لئے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ نسبتاً سیدھے اور آزاد چھوڑے گئے بال بیوی کے پرسکون اور بے فکر ہونے، جبکہ ناجائز محبوبہ کے نفیس انداز میں بنائے گئے گھنے گھنگھریالے بال اس کی اضطراریت کو ظاہر کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اس بیوی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔‘‘
پیٹن ہکس کا بھی یہی کہنا ہے کہ اس نے جب ایک لڑکی کے بال اس طرح بنائے جیساکہ دائیں تصویر میں نظر آ رہے ہیں تو اسے مردوں کی زیادہ توجہ ملی، لیکن اس کے برعکس بائیں تصویر کے انداز میں بال بنائے گئے تو مردوں نے نسبتاً کم توجہ دی۔اس دلچسپ تصویر کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک لاکھ سے زائد مرتبہ لائک کیا جا چکا ہے، لیکن لائک کرنے والی اکثر خواتین ہی ہیں، کیونکہ مردوں کو تو سمجھانے کے باجود بات سمجھ نہیں آ رہی۔