انٹرنیٹ پر محبت، نوجوان لڑکی اجنبی مرد کے عشق میں گرفتار ہوگئی، 3 سال تک ایک مرتبہ بھی ملاقات نہ ہوئی بالآخر پھر جب پہلی مرتبہ ملی تو۔۔۔

انٹرنیٹ پر محبت، نوجوان لڑکی اجنبی مرد کے عشق میں گرفتار ہوگئی، 3 سال تک ایک ...
انٹرنیٹ پر محبت، نوجوان لڑکی اجنبی مرد کے عشق میں گرفتار ہوگئی، 3 سال تک ایک مرتبہ بھی ملاقات نہ ہوئی بالآخر پھر جب پہلی مرتبہ ملی تو۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک)آج کل کے نوجوان سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر اجنبیوں سے ملتے ہیں تو جھٹ رابطہ پٹ ملاقات کا سماں پیدا ہو جاتا ہے، مگر ایک امریکی لڑکی نے انٹرنیٹ پر ملنے والے نوجوان سے ملاقات کے لئے تین سال کا انتظار کر کے منفرد مثال قائم کردی ہے۔
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق ڈینییلا سٹیپلی نامی لڑکی کا رابطہ فل نامی لڑکے کے ساتھ ایک چیٹ گروپ میں ہوا۔ اگرچہ ان کے درمیان اچھا تعلق پیدا ہو گیا لیکن اگلے تین سال تک وہ صرف میسجنگ اور سکائپ کال کے ذریعے رابطے میں رہے۔ ڈینییلا نے اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ”ہماری رابطہ ایک ایسی ایپ کے ذریعے ہوا جس پر آپ اجنبیوں سے بات چیت کرسکتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر ایک چیٹ روم تھا۔ میں توقع نہیں کررہی تھی کہ اس ایپ کے ذریعے کسی سے تعلق استوار کروں گی لیکن ایک دن اس کا میسج مجھے آیا اور ہم دونوں کو ایک دوسرے میں اپنایت محسوس ہونے لگی۔ ایک ہفتے تک ایک دوسرے کے متعلق جاننے کا عمل جاری رہا اور پھر ہم نے سکائپ کے ذریعے بات چیت شروع کردی۔ اگلے ایک سال کے لئے ہم صرف میسجنگ اور سکائپ کے ذریعے ہی رابطے میں رہے ۔ پھر ایک موقع ایسا بھی آیا کہ ہمارے درمیان فاصلہ بڑھنے لگا لیکن ہم نے رابطہ ختم نہیں کیا۔“

شادی کے دن یہ ایک غلطی کرنے سے ساری عمر آپ کو پچھتانا پڑسکتاہے
دسمبر 2014ءمیں انہوں نے اپنے تعلق کو پھر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا، اگرچہ ابھی تک ان کی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ مئی 2015ءمیں فل نے پہلی بار نیویارک سے سان ڈیاگو کا سفر کیا تاکہ وہ ڈینییلا کے ساتھ ملاقات کرسکے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ دونوں آمنے سامنے آئے۔ وہ دیکھتے ہی فرط جذبات سے ایک دوسرے سے لپٹ گئے۔ ڈینییلا کا کہنا تھا کہ ”بظاہر تو یوں لگتا تھا کہ ہمارا تعلق آن لائن ہی رہے گا لیکن پہلی ملاقات میں ہی ہم عمر بھر کے لئے ایک ہو گئے۔ ہم اپنے مستقبل کے بارے میں بھی بہت پرجوش ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -