دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپر پھاڑ کے دیتا ہے! کینسر کا شکار خاتون کا علاج کامیاب ہوگیا اور پھر صحت یاب ہوتے ہی ایسا کام ہوگیا کہ بیٹھے بٹھائے اربوں روپے کی مالک بن گئی، ایسی کہانی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی

دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپر پھاڑ کے دیتا ہے! کینسر کا شکار خاتون کا علاج ...
دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپر پھاڑ کے دیتا ہے! کینسر کا شکار خاتون کا علاج کامیاب ہوگیا اور پھر صحت یاب ہوتے ہی ایسا کام ہوگیا کہ بیٹھے بٹھائے اربوں روپے کی مالک بن گئی، ایسی کہانی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بسااوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ آدمی کچھ خواہش کرتا ہے تو اگلے ہی لمحے اس کی خواہش حقیقت کا روپ دھار لیتی ہے، ایسے میں وہ کہتا ہے کہ کاش کچھ اور مانگ لیا ہوتا۔ ایسے ہی برطانیہ میں ایک خاتون کی خوش فہمی نے اسے ارب پتی بنا دیاہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 53سالہ سونیا ڈیوس نامی خاتون کا کینسر کا کامیاب آپریشن ہوا جس پر اس نے تصور کر لیا کہ ان دنوں اس کی خوش بختی کا دور چل رہا ہے اور وہ جو کام بھی کرے گی وہ کامیابی سے ہمکنار ہو گا، چنانچہ اس نے اپنے گھر والوں کو ایک لاٹری ٹکٹ خریدنے کو کہہ دیا۔ لاٹری کے نتائج آنے سے محض چند منٹ قبل اس کی بیٹی گئی اوراس کے لیے ایک ٹکٹ خرید لائی۔

کس عمر میں لوگوں کی تنخواہ ان کی زندگی میں سب سے زیادہ ہوتی ہے؟ سائنسدانوں نے دلچسپ انکشاف کردیا
رپورٹ کے مطابق دو دن تک ٹکٹ یونہی پڑا رہا، کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ ارب پتی بن چکے ہیں۔ دوسرے دن یونہی اس کی بیٹی نے لاٹری ٹکٹ کا نمبر دیکھا اور اسے جیتنے والوں کی فہرست سے ملانا شروع کیا تو اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا کیونکہ وہ 6کروڑ 11لاکھ پاﺅنڈز (تقریباًساڑھے 8ارب روپے) جیت چکے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سونیا اپنے شوہر اور تین بچوں کے ہمراہ برطانوی قصبے مون ماﺅتھ میں رہتی ہے اور اب ان سب نے لاٹری کی رقم آپس میں برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سونیا کا کہنا ہے کہ ”لاٹری جیتنا ایسے ہی ہے جیسے میرے کسی خواب کو تعبیر مل گئی ہو۔کینسر کے کامیاب آپریشن کے بعد مجھے لگ رہا تھا کہ میں نے موت کو دھوکا دیا ہے۔ اب لاٹری جیت کر اس سے بھی بڑی خوشی ہمیں ملی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -