’ہم صرف دوست تھے لیکن شادی سے انکار پر ہوٹل کے عقب میں اس نے مجھے دیوار کے ساتھ لگا لیا اور۔۔۔ عرب خاتون غیرملکی شہری کیخلاف عدالت میں پہنچ گئی۔

’ہم صرف دوست تھے لیکن شادی سے انکار پر ہوٹل کے عقب میں اس نے مجھے دیوار کے ...
’ہم صرف دوست تھے لیکن شادی سے انکار پر ہوٹل کے عقب میں اس نے مجھے دیوار کے ساتھ لگا لیا اور۔۔۔ عرب خاتون غیرملکی شہری کیخلاف عدالت میں پہنچ گئی۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک خاتون دوست کی جانب سے اغوا اور قتل کی دھمکیوں پر عدالت پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق الجیریا کی تیس سالہ خاتون نے اپنے یمنی دوست کی جانب سے شادی سے انکار پراغوا اور قتل کی دھمکی کی شکایت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ وہ دونوں صرف دوست تھے۔اسی بنا پر ایک دوسرے کو موبائل نمبر بھی دیئے، دوستی بڑھی تو یمنی دوست نے اسے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دے دی، خاتون کےمطابق وہ اپنے دوست سے کئی بار رقم بھی ادھار لے چکی ہے لیکن سب کچھ صرف دوستی کے ناطے ہوا لیکن ایک مہینہ پہلے چونتیس سالہ سیلزایگزیکٹو دوست کا رویہ بدل گیا اور اس نے محبت کا اظہار کردیا ،شادی کی پیش کش بھی کی لیکن خاتون نے اسے مسترد کردیا۔

مزیدپڑھیں:کھدائی کے دوران ماہرین کو ایسی چیز مل گئی کہ جان کر قدیم دور کے انسان کی ذہانت پر کوئی بھی دنگ رہ جائے گا

خاتون کے انکار کے باوجود یمنی دوست اس پر شادی کے لئے دباو¿ ڈالتا رہا ، انکاراور پولیس کے پاس جانے کی دھمکی پرغصے میں آگیا اورقطع تعلقی کے باوجودپیچھا کرنے لگا۔ ایک روز جب وہ ڈیوٹی پر جارہی تھی یمنی باشندے نے اسے گھیر لیا اور ہوٹل کے عقب میںدیوا ر کے ساتھ لگا کرچاقو نکال لیا ،پھر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اسے ساتھ چلنے پر مجبور کیا۔ خوش قسمتی سے راستے میںڈرائیونگ کے دوران ملزم کے ہاتھ سے چاقو اور جیب سے موبائل گاڑی کی سیٹ پر گرگیا۔ ملزم موبائل اٹھانے کے لئے جھکا تو خاتون نے موقع سے فائد اٹھاتے ہوئے چاقو گاڑی سے باہر پھینک دیا۔ملزم خاتون کی جانب سے فون پر بات کرنے کی یقین دہانی پر اسے واپس اس کے ہوٹل چھوڑ گیا،مقامی عدالت خاتون کی رٹ پر تیس اگست کو سماعت کرے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -