نوجوان لڑکی کی سڑک کنارے اپنے محبوب کو شادی کی پیشکش، لیکن قبول کرتے ہی لڑکے نے کیا کام کردیا؟ دیکھ کر ہر لڑکی کی آنکھوں میں آنسو آجائیں

نوجوان لڑکی کی سڑک کنارے اپنے محبوب کو شادی کی پیشکش، لیکن قبول کرتے ہی لڑکے ...
نوجوان لڑکی کی سڑک کنارے اپنے محبوب کو شادی کی پیشکش، لیکن قبول کرتے ہی لڑکے نے کیا کام کردیا؟ دیکھ کر ہر لڑکی کی آنکھوں میں آنسو آجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنٹیاگو (نیوز ڈیسک) کسی لڑکے کی جانب سے عوامی مقام پر اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنا کوئی عجب بات نہیں ہے لیکن چلی کے دارالحکومت میں ایک لڑکی نے عوامی مقام پر اپنے دوست کو شادی کی پیشکش کرکے حیران کن کام کر ڈالا۔ اس نے کمال بے باکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگوٹھی نکالی اور سڑک کنارے زمین پر بیٹھ کر اپنے دوست لڑکے کو مخاطب کرتے ہوئے ہسپانوی زبان میں کہا ”کیا تم مجھ سے شادی کرو گے؟“ لیکن اس کے بعد جو کچھ ہوا اس کی توقع کوئی بھی نہیں کر رہا تھا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جیسے ہی لڑکی نے شادی کی پیشکش کی تو لڑکا آس پاس موجود لوگوں کو دیکھ کر گھبراگیا اور شرماتے ہوئے نیچے بیٹھ گیا۔ اس نے لڑکی سے ’ہاں‘ کہا اور پھر فوری طور پر تیز قدموں کے ساتھ چلتا ہوا وہاں سے غائب ہو گیا۔

نوجوان لڑکی کی سڑک کنارے اپنے محبوب کو شادی کی پیشکش، لیکن قبول کرتے ہی لڑکے نے کیا کام کردیا؟ دیکھ کر ہر لڑکی کی آنکھوں میں آنسو آجائیں
بیچاری لڑکی شش و پنج میں مبتلا تھی کہ اس کے دوست نے واقعی ہاں کہہ دی ہے، اور اگر ہاں کہہ دی ہے تو پھر یوں اسے اکیلی چھوڑ کر کیوں چلا گیا تھا۔ اسی دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد لڑکی کے اردگرد جمع ہوگئی اور اسے دلاسہ دینا شرو ع کر دیا۔ اگرچہ بظاہر ایسا ہی لگتا ہے کہ لڑکے نے ’ہاں‘ کہہ دی ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اصل صورتحال کیا ہے اور کیا واقعی ان کی شادی ہونے جارہی ہے یا نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -