ماں نے بیٹی کی ناک پر ’دانہ‘ گندے ہاتھوں سے نکال دیا، اس کے بعد بچی کی کیا حالت ہوئی اور جسم کے کس حصے کی سرجری کروانا پڑگئی؟ جان کر آپ کبھی غلطی سے بھی ایسا کام نہ کریں

ماں نے بیٹی کی ناک پر ’دانہ‘ گندے ہاتھوں سے نکال دیا، اس کے بعد بچی کی کیا ...
ماں نے بیٹی کی ناک پر ’دانہ‘ گندے ہاتھوں سے نکال دیا، اس کے بعد بچی کی کیا حالت ہوئی اور جسم کے کس حصے کی سرجری کروانا پڑگئی؟ جان کر آپ کبھی غلطی سے بھی ایسا کام نہ کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوز ڈیسک)جلد پر نکلنے والے دانے انسان کو بہت پریشان کرتے ہیں اور جی چاہتا ہے کہ فوری انہیں نوچ کر نکال دیں۔ بدقسمتی سے اکثر لوگ یہ غلطی کر بیٹھتے ہیں اور انگلیوں سے دبا کر ان دانوں کو نکالنے کی کوشش کرتے ہیں، اور ایسے میں یہ خیال بھی نہیں کرتے کہ انگلیاں صاف ہیں یا نہیں۔ یہی غلطی چین سے تعلق رکھنے والی ایک ماں نے اپنی بیٹی کی ناک پر نکلنے والے دانے کو ختم کرنے کی کوشش میں کی، لیکن اس کا نتیجہ ایسی خوفناک بیماری کی صورت میںنکلا کہ بیچاری بچی کے دماغ کا آپریشن کرنا پڑگیا۔

اِس آدمی کے ماتھے پر یہ ’ڈینٹ‘ کا نشان دراصل کیا انتہائی خطرناک چیز ہے؟ جانئے وہ بات جو ہر شخص کو لازمی معلوم ہونی چاہئے
میل آن لائن کے مطابق گوانگ زو ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ خاتون کے ہاتھ صاف نہیں تھے جس کی وجہ سے بچی کے جسم میں بیکٹیریا کا انفیکشن ہوگیا جو دوران خون کے ساتھ دماغ تک بھی پہنچ گیا۔ گوانگ زو ڈیلی کے مطابق شیاﺅ می نامی 10 سالہ بچی کا 5گھنٹے پر مشتمل آپریشن کرکے اس کے دماغ سے 8 ملی میٹر کا متاثرہ ٹکڑا نکالا گیا۔


ڈاکٹر شیانگ یانگ شینگ کا کہنا تھا کہ جب بچی کو ہسپتال لایا گیا تو وہ تقریباً اپنے ہوش و حواس کھوچکی تھی۔ انفیکشن کی وجہ سے اس کے دماغ میں دباﺅ بے حد بڑھ گیا تھا اور اگر بروقت آپریشن نہ کیا جاتا تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا تھا۔ خوش قسمتی سے بچی کی جان بچ گئی ہے اور اب وہ رو بصحت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -