فبیہا شیرازی کے بعد ان کی بھانجی کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ برپا ہو گیا ،پاکستانی فبیہا شیرازی پر ٹوٹ پڑے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اداکار اور ٹی وی ہوسٹ فہد مصطفی کے پروگرام سے شہرت پانے والی فبیہا شیرازی نے تنازعے کا شکار ہو گئیں ،سوشل میڈ یا پر بھانجی کے ڈانس کی ویڈیو آنے کے بعد پاکستانیوں نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔
تفصیل کے مطابق فبیہا شیرازی کا شمار ان لوگوں پر ہوتا ہے جن پر قسمت کی دیوی مہر بان ہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ ایک پروگرام میں صرف معاون کا کام کرتے ہوئے وہ کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر گئیں اور صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارتی عوام بھی ان کی خوبصورتی کی قائل ہو گئی جس کا اظہار سوشل میڈیا ویب سائٹس پر کیا جاتا رہتا ہے۔حال ہی میں ویب سائٹ ”مینگو باز “نے دعویٰ کیا ہے کہ فبیہا شیراز ی رواں سال انٹر نیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی بن گئیںاور اس میدان میں انہوں نے بڑی بڑی پاکستانی اداکاراﺅں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔اس خبر سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ فبیہا شیرازی کو سوشل میڈ یا ویب سائٹس پر کتنا فالو کیا جاتا ہے ۔حال ہی میں فبیہا شیرازی نے سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر اپنی بھانجی کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تو پاکستانی سیخ پا ہو گئے ۔سوشل میڈ یا صارفین نے یہ ویڈیو دیکھ کر دونوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کھل کر تنقید کا نشانہ بنا یا ۔کسی نے ویڈیو دیکھ کر کہا ” اسی لیے اللہ کا عذاب نازل ہوتا ہے “،تو کسی کا کہنا تھا کہ ”اللہ ہم سب کو ہدایت دے “۔ایک سوشل میڈ یا صارف نے کہا کہ یہ بچی کا قصور نہیں بلکہ اس کے خاندان کا ہے ۔
مزید خبریں :”یہ پاکستان نہیں لندن ہے“ شاہد خاقان عباسی کی گاڑی غلط پارک کرنے پر جرمانہ
ویڈیو دیکھیں