’مجھے کینسر ہوگیا تو ڈاکٹروں کا علاج چھوڑ کر میں نے یہ چیز کھانا شروع کردی، آج مکمل صحت مند ہوں‘ 43 سالہ شخص نے ایسا انکشاف کردیا کہ ڈاکٹروں کو بھی حیران کردیا

’مجھے کینسر ہوگیا تو ڈاکٹروں کا علاج چھوڑ کر میں نے یہ چیز کھانا شروع کردی، ...
’مجھے کینسر ہوگیا تو ڈاکٹروں کا علاج چھوڑ کر میں نے یہ چیز کھانا شروع کردی، آج مکمل صحت مند ہوں‘ 43 سالہ شخص نے ایسا انکشاف کردیا کہ ڈاکٹروں کو بھی حیران کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)کینسر جیسی موذی بیماری جسے لگ جائے مہنگا اور تکلیف دہ علاج اس کا مقدر بن جاتا ہے اور اس کے باوجود زندگی بچنے کی امید بہت ہی کم ہوتی ہے۔ ایسے میں برطانوی شہری راب موبری کی مثال کسی کرشمے سے کم نہیں جنہوں نے یکلخت ڈاکٹری علاج کو خیر باد کہہ کر اپنی غذا میں ایک ایسی تبدیلی کر لی کہ آج اس خطرناک بیماری سے مکمل نجات پا چکے ہیں۔

پریانکا نے 5 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 5 کروڑ کی مانگ لیے

میل آن لائن کے مطابق 43 سالہ راب موبری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں جولائی 2012ء میں بتایا تھا کہ وہ کولوریکٹل کینسر کا شکار ہیں جو کہ ان کی آنتوں اور جگر تک پھیل چکا تھا۔ ان کا علاج شروع کیا گیا جس کے دوران دو بار ان کا آپریشن ہوا جبکہ کیموتھیراپی کا بھی آغاز کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کا کینسر چوتھے مرحلے میں داخل ہوچکا تھا اور علاج سے اگرچہ اس کی شدت میں کچھ کمی آئی لیکن راب کا کہنا تھا کہ ان کے لئے اس علاج کی تکلیف کو مزید سہنا ممکن نہیں تھا۔ نومبر 2012ء میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ علاج مزید جاری نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے علاج بند کر دیا لیکن ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا کہ اب وہ اپنی خوراک صرف نباتاتی اجزاء تک محدود رکھیں گے۔ انہوں نے جانوروں سے حاصل ہونے والی ہر قسم کی غذاؤں کااستعمال بند کردیا۔ راب کہتے ہیں کہ ان کی غذا سے دودھ، دہی، مکھن، گوشت، انڈے وغیرہ جیسی غذاؤں کا بالکل خاتمہ ہوگیا جبکہ انہوں نے میٹھے کا استعمال بھی بند کردیا۔ ایک سال بعد ان کا دوبارہ سکین کیا گیا تو ڈاکٹروں کی حیرانی کی حد نا رہی۔ پتہ چلا کہ راب کا کینسر 80 فیصد کم ہوچکا تھا اور اگلے کچھ ماہ میں وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو گئے۔ راب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی رائے کی مطابق تو انہیں اب تک دنیا میں نہیں ہونا چاہئیے تھا لیکن قدرت نے انہیں نئی زندگی دی ہے اور اب وہ کینسر سے پاک صحتمند زندگی گزاررہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -