دلہن کے ماں باپ کی اچانک گھر آمد، شوہر کو ایساکام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا کہ دیکھ کر ہکے بکے رہ گئے، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کردیا
بیجنگ (نیوز ڈیسک) بیوی سے چھپ کر ناجائز معاشقے کا لطف اٹھانے والے شوہروں کو اکثر پکڑے جانے کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔ ایک ایسے ہی چینی شوہر کا دھڑکا اس وقت خوفناک حقیقت میں بدل گیا جب بیوی نے اپنے خاندان والوں کو ساتھ لے کر عین اس وقت چھاپہ مار لیا جب وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہاتھا۔
’جو مرد جلدی شادی کرلیتے ہیں وہ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے شادی کا وہ فائدہ بتادیا جس کے بارے میں آج تک کسی مَرد نے سوچا ہی نہ تھا، ایسا فائدہ کہ جان کر کوئی بھی کنوارہ نہ رہے گا
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس چھاپے کی ویڈیوپہلی بار چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر سامنے آئی، جو اب انٹرنیٹ پر عام ہو چکی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے اہلخانہ اچانک اس کمرے میں داخل ہو جاتے ہیں جہاں یہ بدقسمت شخص اپنی محبوبہ کے ساتھ برہنہ حالت میں موجود ہے۔ سب ملکر اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور برہنہ حالت میں ہی اس کی پٹائی شروع کر دیتے ہیں۔ ا سے تھپڑ مارے جاتے ہیں، گھونسے برسائے جاتے ہیںجبکہ ٹھڈوں سے بھی اس کے جسم کے نازک حصوں پر وار کئے جاتے ہیں۔ اس کی ناجائز محبوبہ اس دوران اپنے برہنہ جسم کو چھپانے کی کوشش کرتی ہے لیکن حملہ آور خواتین اس کی بھی خوب خبر لیتی ہیں۔ اس عبرتناک ویڈیو کو اب تک 40 کروڑ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔