’50 فیصد خواتین انٹرنیٹ پر اس شرمناک حرکت کا نشانہ بن چکی ہیں‘ تازہ سروے میں انتہائی پریشان کن انکشاف سامنے آگیا

’50 فیصد خواتین انٹرنیٹ پر اس شرمناک حرکت کا نشانہ بن چکی ہیں‘ تازہ سروے میں ...
’50 فیصد خواتین انٹرنیٹ پر اس شرمناک حرکت کا نشانہ بن چکی ہیں‘ تازہ سروے میں انتہائی پریشان کن انکشاف سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا نے جہاں دنیا بھر میں رابطے کا انقلاب برپا کیا ہے وہیں خواتین کو ہراساں کرنے والے شیطانوں کا کام بھی آسان کر دیا ہے۔ جو لوگ روبرو خواتین کو ہراساں کرنے کی جرا¿ت نہیں رکھتے تھے اب وہ بھی انٹرنیٹ پر چہرہ چھپا کر اس خباثت کے مرتکب ہونے میں دیر نہیں لگاتے۔ اس کا اندازہ اس نئی تحقیق کے نتائج سے لگایا جا سکتا ہے جس کے مطابق انٹرنیٹ پر موجود خواتین میں سے تقریباً آدھی جنسی ہراسگی کا نشانہ بن چکی ہیں۔

انٹرنیٹ پر فحش فلمیں دیکھنے کیلئے پاسپورٹ درکار ہوگا
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برٹش سائیکالوجی سوسائٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 13سے 72سال کی 261خواتین سے ان کے سوشل میڈیا کے تجربے کے متعلق سوالات کیے اور ان کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ نتائج کے مطابق 46فیصد خواتین نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کا شکار بن چکی ہیں۔41فیصد کو آن لائن دھمکی آمیز روئیے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 38فیصد خواتین کو انٹرنیٹ پر توہین آمیز سلوک سے واسطہ پڑا۔ تحقیق میں یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ انٹرنیٹ پر شریک حیات کی تلاش لوگوں کی خوداعتمادی کو تباہ کرکے انہیں ذہنی پریشانی کا شکار بنا رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -