ریسٹورنٹ میں ڈسکاؤنٹ حاصل کرنے کیلئے انتہائی شرمناک شرط
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے صوبہ شیڈونگ کے شہر خبان میں ایک ریسٹورنٹ نے گاہکوں کی تعداد بڑھانے کا انوکھا ترین طریقہ دریافت کیا ہے۔ اس کے تحت اگر گاہک 10 سیکنڈ تک اپنے ساتھی کو بوسہ دیں تو انہیں خصوصی ڈسکاﺅنٹ آفر کیا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:سائنسدانوں نے مردوں کیلئے شادی کا حیرت انگیز فائدہ بتا دیا،ہمارے خیالات کو غلط ثابت کر دیا
اخبار ’چائنہ ڈیلی‘ کے مطابق جمعہ کے روز شروع ہونے والی آفر کے بعد ریسٹورنٹ میں بے حد گہما گہمی دیکھنے میں نظر آئی۔ جہاں گاہکوں کو یہ ’شغل‘ مل گیا، وہی شہریوں کی بڑی تعداد بھی کھڑکیوں سے یہ مناظر دیکھتے اور اپنے فونز پر ریکارڈ کرتے رہے۔ اخبار کے مطابق ایسے میں اگر دو مرد گاہک آجاتے تو انہیں اس کام پر ڈبل ڈسکاﺅنٹ دیا جاتا ہے۔