دنیا کی تاریخ میں پہلی ایسی بچی کی پیدائش کہ دیکھ کر ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے، حقیقت جان کر آپ کو حیرت بھی ہوگی اور افسوس بھی

دنیا کی تاریخ میں پہلی ایسی بچی کی پیدائش کہ دیکھ کر ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے، ...
دنیا کی تاریخ میں پہلی ایسی بچی کی پیدائش کہ دیکھ کر ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے، حقیقت جان کر آپ کو حیرت بھی ہوگی اور افسوس بھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کسی بھی بچے کی دنیا میں آمد خوشی کا موقع ہوتا ہے لیکن بھارت میں ایک ایسی بچی کی پیدائش ہوئی ہے کہ جس کی دردناک حالت دیکھ کر ہر کوئی لرز اٹھتا ہے۔
اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق اس بچی کے جسم پر جلد کا نام و نشان نہیں بلکہ سارے بدن پرایک سخت تہہ ہے جس میں گہری دراڑیں پڑی ہوئی ہیں۔ بچی کی پیدائش امروتی شہر میں ایک 23 سالہ خاتون کے ہاں ہوئی ہے۔ ماہر اطفال ڈاکٹر یش بانیتھ کا کہنا تھا کہ بچی ہارلِکن اچ تھیاسس نامی بیماری کی شکارہے۔ اس بیماری کے شکار بچوں کے جسم پر مکمل جلد نہیں ہوتی، لیکن ایسا کیس پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی بچے کا پورا جسم جلد کے بغیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بچی کو تمام عمر اپنی جلد کو نم رکھنا پڑے گا، اسے جلد پر پٹرولیم جیلی اور ناریل کے تیل جیسی اشیاءکا ہمیشہ استعمال کرنا ہو گا، جبکہ کچھ خاص فوڈ سپلیمنٹ بھی متواتر استعمال کرنا ہوں گے۔

زندہ سلامت وہ 11 سالہ نیپالی بچہ جو پتھر بننے لگا
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس خوفناک بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے اور یہ انتہائی کم دیکھنے میں آتی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ہر تین لاکھ میں سے ایک بچے کے اس بیماری کے ساتھ پیدا ہونے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر یش کا کہنا تھا کہ جلد کی خوفناک بیماری کے علاوہ بچی کو اور کوئی بیماری لاحق نہیں ہے اور وہ صحت مند نظر آتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق1984 میں پاکستان میں بھی اسی بیماری کے شکار ایک بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جو 24 سال تک زندہ رہا۔ اسی طرح 1994 ءمیں امریکہ میں بھی اس بیماری کے شکار ایک بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -