بھارتی شخص کو انتہائی زہریلے سانپ نے کاٹ لیا اور پھر آدمی نے فوراً ہی اپنی بیگم کو کاٹ لیا، اپنی بیگم کے ساتھ یہ حرکت کیوں کی؟ جان کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی ہنستے جائیں یا افسوس کریں

بھارتی شخص کو انتہائی زہریلے سانپ نے کاٹ لیا اور پھر آدمی نے فوراً ہی اپنی ...
بھارتی شخص کو انتہائی زہریلے سانپ نے کاٹ لیا اور پھر آدمی نے فوراً ہی اپنی بیگم کو کاٹ لیا، اپنی بیگم کے ساتھ یہ حرکت کیوں کی؟ جان کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی ہنستے جائیں یا افسوس کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی فلمیں احمقانہ اور مضحکہ خیز کہانیوں سے بھرپور ہوتی ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ صرف فلمیں ہی نہیں بھارتی معاشرہ بھی اس طرح کی کہانیوں سے بھرا پڑا ہے۔ ایک ایسی ہی افسوسناک کہانی ہفتے کے روز بیرسنگھ پور شہر میں سامنے آئی۔
ویب سائٹ ورلڈ وائڈ ویئرڈ نیوز کے مطابق شنکر رائے نامی شخص کو سوتے میں سانپ نے کاٹ لیا۔ وہ شدید درد سے بلبلاتا ہوا اٹھا اور زہریلے سانپ کو اپنے قریب دیکھ کر سمجھ گیا کہ اب اس کی زندگی بچنا نا ممکن ہے۔ اس نے قریب ہی سوئی ہوئی اپنی اہلیہ امیری دیوی کو جگایا اور اسے بتایا کہ ذہریلے سانپ نے اسے کاٹ لیا ہے اور وہ عنقریب مرنے والا ہے۔ ساتھ ہی اس نے اپنی آخری خواہش کا بھی اظہار کر دیا کہ وہ دونوں اکٹھے مر جائیں تو بہت اچھا ہو گا تاکہ اگلے جنم میں بھی ساتھ ہوں۔ امیری دیوی نے بھی اپنے شوہر کی احمقانہ خواہش کے احترام میں اس کے ساتھ مرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ شنکر رائے نے سوچا کہ اس کے جسم میں زہر پھیل چکا ہے لہٰذا وہ اپنی اہلیہ کو کاٹ لے تو اس کے جسم میں بھی زہر داخل ہو جائے گا۔ یہ سوچ کر اس نے امیری دیوی کی کلائی میں دانت گاڑ دیئے۔ اس کا خیال درست ثابت ہوا کیونکہ دونوں ہی زہر کے اثرات کا شکار ہو کر بیہوش ہو گئے۔

معصوم پرندہ جو بچپن میں اپنے گھونسلے سے گر کر زخمی ہوگیا، پاس سے گزرتے آدمی نے جان بچالی تو کئی سالوں بعد اس پرندے نے اپنے محسن کیلئے کیا کام کردیا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے آج کل کے انسانوں سے تو پرندے بہتر
دریں اثنا ان کے شور شرابے نے ہمسایوں کو بھی جگا دیا اور وہ ان کی خبر لینے کیلئے آن پہنچے۔ جب میاں بیوی دونوں کو بیہوش پایا تو ہمسائے فوری طور پر انہیں ہسپتال لے گئے۔ ڈاکٹروں نے دونوں کی جان بچانے کی کوشش کی البتہ صرف امیری دیوی کو ہی بچایا جا سکا جبکہ اس کا شوہر شنکر رائے پورے جسم میں زہر پھیل جانے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا ۔
بیر پور سنگھ پولیس کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کے ساتھ مرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی اور اس کے کہنے پر ہی شوہر نے اس کی کلائی پر کاٹا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیان کے بعد اس سلسلے میں مزید قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -