توہین عدالت ، کویت میں شاہی خاندان کے فرد سمیت3افراد کو 5سال قید کی سزادی گئی

توہین عدالت ، کویت میں شاہی خاندان کے فرد سمیت3افراد کو 5سال قید کی سزادی گئی
توہین عدالت ، کویت میں شاہی خاندان کے فرد سمیت3افراد کو 5سال قید کی سزادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت (ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت کی سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے جرم میں کویتی خفیہ ادارے کے سابقہ سربراہ اور شاہی خاندان کے اہم فرد سمیت 3افراد کو5سال قید کی سزا سنادی ۔

عالمی عدالت میں پاکستان کا مئوقف ، بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں
کویتی عدالت عظمیٰ کے مطابق شیخ اتہبی الفہد الصباح جو کہ خفیہ ادارے کے سابق سربراہ اور کویتی بادشاہ کے بھتیجے بھی ہیں کو توہین عدالت کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔ جب کہ 2دیگر شہریوں کو بھی سوشل میڈیا پر عدالت کے ججز پر رشوت لینے کے الزامات کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں پانچ سال قید کی سزاسنائی گئی ہے۔ شیخ الفہد اور دیگر 2افراد نے ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں جس میں ایک جج کو سابق وزیر اعظم شیخ نصیر محمد الاحمد سے رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا جبکہ جج اور سابق وزیر اعظم نے الزمات کی تردید کی۔ ایک اور مجرم کو عدالت کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹس کے الزام میں سیشن کورٹ نے 10سال قید کی سنائی تھی ، اس نے اپنے خلاف اپیل بھی نہیں کہ مگر وہ کویت سے فرار ہو چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -