’میں نے ایک رات میں 90 کلو وزن کم کرلیا‘ نوجوان لڑکی نے تصویر بھی دکھادی، یہ کیسے ممکن ہے؟ پوری دنیا میں دھوم مچادی

’میں نے ایک رات میں 90 کلو وزن کم کرلیا‘ نوجوان لڑکی نے تصویر بھی دکھادی، یہ ...
’میں نے ایک رات میں 90 کلو وزن کم کرلیا‘ نوجوان لڑکی نے تصویر بھی دکھادی، یہ کیسے ممکن ہے؟ پوری دنیا میں دھوم مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)رشتہ ٹوٹنے کا اعلان عموماً انتہائی افسردگی کے ساتھ کیا جاتا ہے لیکن گزشتہ روز ایک امریکی لڑکی نے انٹرنیٹ پراس اعلان کا ایسا طریقہ اختیار کیا کہ صارفین کے لیے ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہو گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آئیووا سٹیٹ یونیورسٹی کی18سالہ طالبہ میرانڈا بیکر نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر دو تصاویر پوسٹ کیں، جن میں سے ایک میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے جبکہ دوسری میں ’کراپ‘ کرکے بوائے فرینڈ کو نکال دیا گیا ہوتا ہے۔ تصاویر کے ساتھ میرانڈا نے لکھا کہ ”کل رات اس نے مجھے ’کراہت آمیز‘ (Disgusting)کہا تھا، جس پر میں نے ایک ہی رات میں کامیابی سے اپنے وزن میں 90کلوگرام کمی کر لی ہے (یعنی بوائے فرینڈ کو اپنی زندگی سے نکال باہر کیا ہے)، یہ ’پہلے‘ اور ’بعد کی‘تصاویر ہیں۔تصاویر شیئر ہونے کی دیر تھی کہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں اور اب تک انہیں 3لاکھ سے زائد لوگ لائیک اور 33ہزار ری ٹویٹ کر چکے ہیں اور میرانڈا ’سوشل میڈیا سٹار‘ بن چکی ہے۔

وزن کم کرنے کے لئے دنیا کا آسان اور تیز ترین طریقہ
میرانڈا نے میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”میں اس لڑکے سے 5ہفتے قبل ملی تھی اور ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔ کل رات یہ ہمارے گھر کھانے پر آیا اور میرے والدین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد اس نے مجھے کہا کہ آج تمہارا رویہ بہت کراہت آمیز اور غیردلکش ہے۔ اس پر میں نے اسے وہیں چھوڑا اور اپنے دوستوں کے پاس چلی گئی۔ایک گھنٹے بعد اس نے کال کی اورمجھ پر چلانے لگا۔ وہ چھوڑ کر جانے پر مجھ سے معافی مانگنے کو کہہ رہا تھا، لیکن میں نے انکار کرکے فون بند کر دیا۔“ رپورٹ کے مطابق بیشتر صارفین میرانڈا کے اس فیصلے کی تعریف کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ شخص اسی سلوک کا مستحق تھا۔بعض صارفین نے ٹویٹ پر ردعمل کو بھی وہی مزاحیہ رنگ دیتے ہوئے میرانڈا سے پوچھ رہے ہیں کہ ”آپ دوبارہ کب وزن بڑھانے جا رہی ہیں اور اس بار کتنا بڑھائیں گی؟“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -