چینی دولہا دلہن نے ایسی جگہ سے لٹکے لٹکے شادی رچالی کہ کوئی انسان سوچ بھی نہ سکتا تھا، نئی تاریخ رقم کردی

ڈیلی بائیٹس

بیجنگ(نیوز ڈیسک) اپنی شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لئے کوئی اس کا اہتمام کسی عالیشان ہوٹل میں کرتا ہے تو کوئی کسی پرفضا خوبصورت مقام کا رخ کرتا ہے، لیکن اس چینی جوڑے کو نجانے کیا سوجھی کہ یہ اپنی شادی کے موقع پر پہاڑ پر چڑھ گیا اور زمین سے سینکڑوں فٹ کی بلندی پر چٹان کے ساتھ لٹک کر شادی کی۔
دی میٹرو کے مطابق اس نوجوان جوڑے کا تعلق چینی صوبے حینان سے ہے۔ وہ اپنی شادی کے موقع پر عروسی ملبوسات زیب تن کرکے سیدھے چایا ماﺅنٹین کے پہاڑی علاقے میں چلے گئے۔ وہاں انہوں نے شادی کے لباس میں ہی پہاڑ پر چڑھنا شروع کیا اور زمین سے سینکڑوں فٹ کی بلندی پر پہنچ کر باقاعدہ تقریب کا آغاز کیا۔

انوکھی شادی، دلہن بارات لے کر دولہے کے گھر پہنچ گئی کیونکہ۔۔۔
اس موقع پر ان کی شادی کے مہمان نیچے پہاڑ کے دامن میں موجود تھے اور ان میں سے اکثر پر خوف طاری تھا کہ کہیں کوئی حادثہ نہ پیش آجائے۔ خوش قسمتی سے اس مہم جو جوڑے کی منفرد شادی غیر معمولی طور پر کامیاب رہی۔ وہ نا صرف سینکڑوں فٹ بلندی پر چٹان کے ساتھ لٹک کر اپنی خوبصورت تصاویر بنوانے میں کامیاب رہے بلکہ اب ان کی منفرد شادی کی ناقابل یقین تصاویر نے سوشل میڈیا پر بھی خوب داد وصول کی ہے۔