گاڑی کے ریڈی ایٹر میں تھوڑی سی کالی مرچ ڈال دی جائے تو اس سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر ڈرائیوروں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

گاڑی کے ریڈی ایٹر میں تھوڑی سی کالی مرچ ڈال دی جائے تو اس سے کیا فائدہ ہوتا ...
گاڑی کے ریڈی ایٹر میں تھوڑی سی کالی مرچ ڈال دی جائے تو اس سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر ڈرائیوروں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم عموماً کالی مرچوں کے کھانوں میں استعمال سے ہی واقف ہیں اور اس کے طبی فوائد جانتے ہیں لیکن اب ماہرین نے ان کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی گاڑی کا ریڈی ایٹر لیک ہو رہا ہے اور آپ ابھی اس کی مرمت کرانے کی سکت نہیں رکھتے تو عارضی طور پر اسے ٹھیک کرنے کے لیے کالی مرچوں کا استعمال بہترین ہے۔

اگر کبھی آپ کی گاڑی کو آگ لگ جائے تو اس پر پانی ہرگز نہ پھینکیں بلکہ۔۔۔کیا کرنا چاہئے؟ جانئے وہ بات جو ہر ڈرائیور کو ضرور معلوم ہونی چاہئے
ماہرین کی ہدایت کے مطابق گاڑی کے ریڈی ایٹر میں تھوڑی سی پسی ہوئی کالی مرچیں ڈال دیں۔ اس سے یہ ہو گا کہ یہ مرچیں ریڈی ایٹر کے چھوٹے چھوٹے سوراخوں میں جا کر انہیں بند کر دیں گی اور ریڈی ایٹر کی لیکیج ختم ہو جائے گی۔اس طرح آپ کچھ وقت کے لیے ریڈی ایٹر مرمت کروائے بغیر بھی گاڑی استعمال کر سکیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -