فلائٹ میں تاخیر پر فحش اداکارہ کی شکایت، ایئر لائن نے ایسا نا مناسب جواب دیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ ہو گیا

فلائٹ میں تاخیر پر فحش اداکارہ کی شکایت، ایئر لائن نے ایسا نا مناسب جواب دیا ...
فلائٹ میں تاخیر پر فحش اداکارہ کی شکایت، ایئر لائن نے ایسا نا مناسب جواب دیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی فضائی کمپنی کو فحش فلموں کی اداکارہ کو مذاق کرنا مہنگا پڑ گیا، کمپنی کو کھلے عام اداکارہ سے معافی مانگنی پڑگئی۔ ہوا کچھ یوں کہ فرانسیسی اداکارہ نکیتا بیلوچی (Nikita Bellucci)ٹرانس ایویا(Transavia)ایئرلائنز کی فلائٹ پر سفر کرنے والی تھی۔ بکنگ کے بعد اسے پتا چلا کہ فلائٹ تاخیر کا شکار ہے۔ اداکارہ نے ٹوئٹر پر ہی ایئرلائنز سے اپنی فلائٹ کے متعلق دریافت کیا کہ وہ کب روانہ ہو گی۔ ایئرلائنز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جواب میں اداکارہ کے کام کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے اسے متعلقہ معلومات بہم پہنچائی گئیں۔ ایئرلائنز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اداکارہ کو لکھا گیا کہ ’’فلائٹ 14:30پر روانہ ہو گی، ہم ترجیح دیتے ہیں کہ یہ (سفر)آپ کے ساتھ طویل ترین ہو، آپ کا دن اچھا گزرے،’میں دستیاب رہتا ہوں‘۔‘‘

اداکارہ بیلوچی نے جوابی ٹویٹ میں ایئرلائنز کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب کبھی بھی اس کے ساتھ سفر نہیں کرے گی۔اس پر ایئرلائنز کے اکاؤنٹ سے جواب آیا کہ ’’میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ کو میرے مذاق سے تکلیف پہنچی، میں محض موڈ خوشگوار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ایک بار پھر معذرت، جہاز کچھ ہی دیر میں روانہ ہو گا۔‘‘اس کے علاوہ ایئرلائنز کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے کمیونٹی منیجر کی غلطی پر اداکارہ سے سب کے سامنے معافی مانگ چکی ہے۔ایئرلائنز یا ہمارے کمیونٹی منیجر کا کبھی بھی یہ مقصد نہیں تھاکہ اداکارہ کے جذبات مجروح ہوں، ہمارے کسٹمرز کی تشفی ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -