حیران کن خبرآگئی، بنگلہ دیش کی سڑکیں خون سے سرخ ہوگئیں ،وجہ صرف قربانی نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں سڑکیں بھی لال ہوگئیں ، ا س کی وجہ صرف قربانی نہیں بلکہ ہونیوالی بارش تھی ۔ بارش کے پانی اور سنت ابراہیمی کی پیروی میں کی جانیوالی قربانیوں کا خون مل گیا اور ساری گلیاں ہی سرخ ہوگئیں جس کی تصاویر بھارتی میڈیا سامنے لے آیا۔
ٹائمزآف انڈیا کے مطابق مسلمان اپنے اپنے گیراج یا گلیوں میںڈھاکہ کارپوریشن کی طرف سے الاٹ گئی مخصوص جگہوں پر قربانی کرتے ہیں اور عید کے دن بارش ہوگئی ، بارش کے پانی میں خون ملنے کی وجہ سے دریا کا منظر پیش کرتی گلیاں ہی سرخ ہوگئیں ۔