’یہ بھی ہمارے ساتھ سوئے گا، برداشت نہیں کرسکتے تو میں بھی شادی پر تیار نہیں‘ ہونے والی دلہن نے رشتہ دیکھنے آئے لڑکے سے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر نوجوان کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، شادی ہی ٹوٹ گئی کیونکہ۔۔۔

’یہ بھی ہمارے ساتھ سوئے گا، برداشت نہیں کرسکتے تو میں بھی شادی پر تیار نہیں‘ ...
’یہ بھی ہمارے ساتھ سوئے گا، برداشت نہیں کرسکتے تو میں بھی شادی پر تیار نہیں‘ ہونے والی دلہن نے رشتہ دیکھنے آئے لڑکے سے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر نوجوان کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، شادی ہی ٹوٹ گئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور (نیوز ڈیسک) اچھا رشتہ میسر آئے تو لوگ سو سو جتن کرتے ہیں کہ اسے ہاتھ سے نہ نکلنے دیا جائے لیکن اس بھارتی لڑکی کے انوکھے شوق دیکھئے کہ خوبصورت، مالدار اور اچھی فیملی سے تعلق رکھنے والے لڑکے کا رشتہ ایک کتے کی خاطر ٹھکرادیا۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلور شہر سے تعلق رکھنے والی کرشمہ والیہ نے اس تمام واقعے کی تفصیلات خود ہی اپنے فیس بک پیج پر بیان کردی ہیں، جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ کرشمہ کا کہنا ہے کہ یہ لڑکا دیکھنے میں بھی بہت اچھا تھا اور گفتگو بھی بہت اچھی کرتا تھا۔ اس کے خاندانی اور مالی حالات بھی اچھے تھے لیکن جب میں نے اسے بتایا کہ میں شادی کے بعد اپنے کتے کو بھی ساتھ سلاﺅں گی تو وہ زیادہ خوش نظر نہیں آیا۔ اس کا جواب تھا کہ ”میں اپنی محبت کو ایک کتے کے ساتھ بانٹنا نہیں چاہتااور نہ ہی میں اسے اپنے بیڈ پر دیکھنا چاہتا ہوں۔ ویسے بھی میری ماں کتوں کو پسند نہیں کرتی ہیں۔“ دوسری جانب کرشمہ کسی صورت اپنے محبوب کتے کو چھوڑنے کے لئے تیارنہ تھیں اور انہوں نے بھی صاف صاف کہہ دیا کہ اگر شادی ہوگی تو کتا بھی ساتھ سوئے گا اور بیڈروم میں اس کے کسی بھی وقت آنے جانے اور اٹھنے بیٹھنے پر بھی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ کرشمہ کا کہنا ہے کہ یہ بات سن کر لڑکے نے کہا ”براہ کرم آپ اپنے کتے سے ہی شادی کرلیجئے۔“

پہلی ملاقات پر ریسٹورنٹ میں نوجوان لڑکی کو مشروب خرید کر دینے والے لڑکے نے 2ہفتے تک چپ رہنے کے بعد اسے موبائل پر ایسا پیغام بھیج دیا کہ دیکھ کر دم بخود رہ گئی، کیا لکھا تھا؟ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا
کرشمہ کہتی ہیں کہ یہ جواب سن کر انہیں یقین ہوگیا کہ یہ لڑکا ان کے لائق نہیں تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ پہلے ان کی والدہ نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن اب وہ بھی ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہیں۔ کرشمہ اپنے اس فیصلے پر بالکل بھی پشیمان نہیں ہیں، بلکہ ان کا کہنا ہے ”میں شادی کے بغیر رہ سکتی ہوں لیکن میں اپنے کتے کے بغیر نہیں رہ سکتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -