”ماتھے پر اوم کا نشان اور ۔۔۔“عمر ے کی ادائیگی کے لیے گئی ہوئی معروف بھارتی اداکارہ کی اپنے منگیتر کے ساتھ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈ یا صارفین نے کھری کھری سنا دیں
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف بھارتی اداکارہ صوفیہ حیات گزشتہ دنوں اپنے منگیتر کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے گئی ہوئی تھیں جہاں پر انہوں نے اپنے منگیتر کے ساتھ شرمناک تصویر بنا کر سوشل میڈ یا پر شیئر کردی ،تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرسامنے آتے ہی سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا،
ایک تصویر میں صوفیہ حیات اپنے منگیتر کے ساتھ حرم شریف کے سامنے کھڑی ہوئی ہیں اور وہ اپنے منگیتر کے ساتھ انگوٹھی دکھا رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں صوفیہ حیات کو ان کا منگیتر چوم رہا ہے ،لوگوں نے صوفیہ حیات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا ۔ایک شخص نے تصویر میں صوفیہ مرزا کے سر پر بنے ہوئے اوم کے نشان پر لوگوں کی توجہ کرائی اورکہا کہ تمہارے سر پر اوم کا نشان ہے ،تمہیں اتنی مقدس جگہ پر کس نے آنے دیا ؟۔واضح رہے کہ صوفیہ حیات بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس میں بھی تھیں ،وہ بھارت کی متنازعہ اداکارہ ہیں ،اس سے قبل انہوں نے اپنے پیر پر ہندوﺅں کے مذہبی نشان سواستیکا کوبنا یا تھاجس پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا تھا ۔