جہاز کے ٹیک آف سے چند لمحے پہلے ایک مسافر کو موبائل پر پیغام موصول جسے دیکھتے ہی پائلٹ نے جہاز واپس موڑ دیا، اس میں کیا لکھا تھا؟ کوئی دھمکی نہ تھی بلکہ۔۔۔ سچ جان کر پوری دنیا پائلٹ کو داد دینے پر مجبور ہوگئی

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پرواز ایک پر اڑان بھر لے تو اس کا انتہائی ہنگامی صورتحال کے بناءواپس مڑنا ناممکن ہوتا ہے تاہم گزشتہ دنوں اتحاد ایئرویز کی ایک پرواز کے پائلٹ نے مانچسٹر ایئرپورٹ سے پرواز کرنے کے فوری بعد ایک ایسی بناءپر جہاز کو واپس موڑ کر ایئرپورٹ پر اتار دیا کہ جان کر آپ بھی اسے داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ ’دی سٹار‘ کے مطابق جہاز میں ایک عمر رسیدہ جوڑا سوار تھا۔ جب وہ جہاز کی پرواز کے پیش نظر اپنے موبائل فون بند کرنے لگے تو انہوں نے دیکھا کہ انہیں اپنے داماد کا ایس ایم ایس موصول ہوچکا تھا جس میں اس نے بتایا تھا کہ ان کا نواسہ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہے اور اس کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ داماد نے انہیں لکھا تھا کہ آپ فوراً ہسپتال پہنچ جائیں۔ جوڑے نے یہ پیغام پڑھ کر جہاز کے عملے کو صورتحال سے آگاہ کیا۔اس وقت جہاز پرواز کرنے کے لیے رن وے پر دوڑ رہا تھا۔

طیارہ حادثے میں پورا خاندان ہلاک، پائلٹ نے آخری الفاظ کیا ادا کئے تھے؟ جان کر ہر شخص افسردہ ہوجائے
رپورٹ کے مطابق عملے نے یہ بات پائلٹ کو جا کر بتائی جس پر پائلٹ نے جہاز کو واپس موڑ لیا۔ اتنی دیر میں جہاز کے عملے نے اس جوڑے کا سامان بھی نکال لیا تھا اور پارکنگ سے ان کی گاڑی بھی ایئرپورٹ کے باہر منگوا لی گئی تھی تاکہ وہ بلاتاخیر ہسپتال پہنچ سکیں۔ جہاز کا عملہ ان کا سامان لے کر ایئرپورٹ تک ان کے ساتھ آیا اور انہیں روانہ کرکے واپس چلا گیا اور پرواز روانہ ہو گئی۔
اس جوڑے کی ٹریول ایجنٹ بیکی سٹیفنسن کا کہنا تھا کہ ”انتہائی دکھ کی بات ہے کہ اس جوڑے کا نواسہ اگلے روز انتقال کر گیا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اتحاد ایئرویز نے صورتحال کی نزاکت کو سمجھا اور انہیں ان کے مرتے ہوئے نواسے کے پاس پہنچایا۔ میں 25سال سے اس کاروبار میں ہوں۔ اس سے قبل کبھی میرے کسی کلائنٹ کی کسی فضائی کمپنی نے اس طرح مدد نہیں کی۔یہ بہت غیرمعمولی کام ہے جو اتحاد ایئرویز نے کیا۔“