ذہین خواتین سے شادی کرنیوالوں کی عمر لمبی ہوتی ہے: تحقیق

ذہین خواتین سے شادی کرنیوالوں کی عمر لمبی ہوتی ہے: تحقیق
ذہین خواتین سے شادی کرنیوالوں کی عمر لمبی ہوتی ہے: تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ویب ڈیسک) جن مردوں کی شادی ذہین خواتین سے ہوتی ہے، ان کی عمر دیگر مردوں کے مقابلے میں طویل ہوتی ہے ، ان کے آئی کیو لیول میں اضافہ ہو جاتا ہے اور کئی امراض کے خلاف ان میں قوت مدافعت پیدا کرنے والے عوامل پید ہوتے ہیں۔ایسے مردوں کی ذہنی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہو تا ہے ۔

برطانیہ کی ایبرڈین یونیورسٹی کی ایک تحقیق نے تصدیق کی کہ خواتین میں بلند آئی کیو لیول امراض پید ہونے کے مقابل ایک روک کی حیثیت رکھنے والا عامل ہے۔ سائنس دانوں نے دو جڑواں مردوں کی صحت کا جائزہ لیا جس سے واضح ہوا کہ جس شخص کی شادی بلند آئی کیو کی حامل خاتون سے ہوئی تھی اس کو ذہنی بے سکونی اور فتورِ عقل کے مرض کا سامنا کم رہا اور اس نے طویل عمر پائی۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ذہین خواتین سے شادی کرنے والے افراد یومیہ بنیادون پر اپنی ذہانت اور عقل کی مشق کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں تاکہ اپنی بیویوں کی ذہنی سطح کے شانہ بشانہ چل سکیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -