آپ کو کوکاکولا زیادہ پسند ہے یا نہیں؟ سائنسدانوں کے مطابق اس سوال کا جواب بتاسکتا ہے کہ آپ کی شادی کامیاب رہے گی یا ناکام، مگر کیسے؟ آپ بھی جانئے

آپ کو کوکاکولا زیادہ پسند ہے یا نہیں؟ سائنسدانوں کے مطابق اس سوال کا جواب ...
آپ کو کوکاکولا زیادہ پسند ہے یا نہیں؟ سائنسدانوں کے مطابق اس سوال کا جواب بتاسکتا ہے کہ آپ کی شادی کامیاب رہے گی یا ناکام، مگر کیسے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک)ہو سکتا ہے کہ آپ کو کوکا کولا پسند ہو اور آپ کی بیگم کو پیپسی پسند ہو،اور یقینا آپ کہیں گے کہ بھلا اس میں مسئلے والی کیا بات ہے، لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ بات اتنی سادہ نہیں ہے۔ حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس کے نتائج سے پتا چلا ہے کہ اگر میاں بیوی کو مختلف قسم کے برانڈ پسند ہیں، جیسا کہ مختلف قسم کے کولڈ ڈرنک، تو یہ ان کے ازدواجی تعلق کیلئے اچھی خبر نہیں۔ اس تحقیق کے نتیجے میں سائنسدانوں نے یہ تک کہہ دیا ہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے برانڈ کی مطابقت آپ کے خیالات اور شخصیت کی مطابقت سے بھی زیادہ اہم ہے۔

خواتین کس عمرکے مردوں کو پسند کرتی ہیں، دلچسپ تحقیق
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈیوک یونیورسٹی نارتھ کیرولائنا کے تحقیق کار پروفیسر گیون فکسٹ مونگ کا کہنا ہے کہ ” لوگ عام طور پر سمجھتے ہیں کہ ان کے ازدواجی تعلق کی کامیابی کا انحصار ان کے سماجی پس منظر ، مذہبی خیالات میں مطابقت اور تعلیم پر ہے، لیکن ہماری تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ ان چیزوں سے زیادہ اہم یہ ہے کہ آپ دونوں ایک جیسے برانڈ پسند کرتے ہیں یا نہیں۔ دراصل اس بات کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئے کیونکہ برانڈ کے سلسلے میں مختلف قسم کی پسند دراصل آپ کے نظریات میں اختلاف کو ظاہر کرتی ہے۔ نظریات کا یہ اختلاف بظاہر معمولی محسوس ہوتا ہے لیکن دراصل زندگی میں دیگر اختلافات کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ اگر میاں بیوی کی برانڈز کے بارے میں پسند بہت مختلف ہے اور وہ اس پر سمجھوتہ کرنے کو بھی تیار نہیں، تو ان کے درمیان لڑائی جھگڑے ، الجھاﺅ اور کشیدگی کا خدشہ بھی ظاہر ہوتا ہے ۔“
تو جناب آپ اس تحقیق سے کیا سمجھے؟ بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ اگر آپ کو کا کولا پسند ہے تو پیپسی پینے والی لڑکی کے آگے پیچھے پھرنے اور اس کی توجہ پانے کے لئے وقت برباد کرنا کوئی دانشمندی نہیں۔ بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے کہ ابھی کوئی کوکا کولا پسند کرنے والی ڈھونڈ لیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -