’میرے 2سال سے اس لڑکے سے تعلقات ہیں، اب پتہ چلا کہ یہ تو دراصل شادی شدہ ہے لیکن ۔۔۔‘ خاتون نے انٹرنیٹ پر ایسی بات لکھ دی کہ دنیا بھر کے صارفین اس پر ٹوٹ پڑے

’میرے 2سال سے اس لڑکے سے تعلقات ہیں، اب پتہ چلا کہ یہ تو دراصل شادی شدہ ہے ...
’میرے 2سال سے اس لڑکے سے تعلقات ہیں، اب پتہ چلا کہ یہ تو دراصل شادی شدہ ہے لیکن ۔۔۔‘ خاتون نے انٹرنیٹ پر ایسی بات لکھ دی کہ دنیا بھر کے صارفین اس پر ٹوٹ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)شریک حیات کی بے وفائی کسی بھی شخص کی زندگی کا سب سے بھیانک خواب ہوتا ہے۔ گزشتہ دنوں اسی بھیانک خواب نے ایک 37سالہ خاتون کو اس وقت وحشت زدہ کر دیا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا بوائے فرینڈ تاحال شادی شدہ ہے اور اپنی بیوی کے ساتھ رہ رہا ہے، حالانکہ اس نے بتا رکھا تھا کہ اس کی طلاق ہو چکی ہے۔ بیچاری خاتون اس انکشاف پر سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔ جب اور کچھ سمجھ نہ آیا تو بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر صارفین سے مشورہ مانگ لیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے ویب سائٹ پر لکھا کہ ”وہ دو سال سے میرے ساتھ تعلق میں ہے لیکن اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ دو بیکریوں سے کیک کھا رہا ہے۔ اس صورتحال میں اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟کیا میں اسے اس تکلیف کا احساس دلا سکتی ہوں جو اس نے مجھے دی ہے؟“

منگنی کی تقریب میں اچانک ایک اجنبی نے دلہن کو اٹھایا اور اس کا بوسہ لے لیا، یہ آدمی کون تھا؟ جان کر دولہا بھی ہزاروں حسرتیں دل میں لئے دیکھتا ہی رہ گیا کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق خاتون نے مزید بتایا کہ ”جب ہم پہلی بار ملے تو ہم دونوں ہی شادی شدہ تھے۔ چنانچہ ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم دونوں طلاق لیں گے۔ میں سمجھ رہی تھی کہ اس نے بھی میری طرح طلاق لے لی ہو گی کیونکہ اس نے مجھے یہی بتایا تھا۔ لیکن اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ اب تک اپنی بیوی بچوں کے ساتھ رہ رہا ہے۔ وہ ہفتے میں چار دن میرے پاس رہتا ہے لیکن اب مجھے اس کی کسی بات کا اعتبار نہیں رہا۔اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟“ایک صارف نے خاتون کو مشورہ دیا کہ اسے اس تکلیف کا احساس دلانے کا مطلب وقت کا زیاں ہو گا۔ ایک اور شخص نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ ”ان اڑھائی سالوں میں آپ ایک بار بھی اپنے بوائے فرینڈ کے گھر نہیں گئیں اور اس کے خاندان والوں سے نہیں ملیں؟“صارفین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ”اس شخص کو تمہارے اور اپنی بیوی کے احساسات اور جذبات سے کوئی سروکار نہیں تھا۔ بہتر یہی ہے کہ اس تعلق کو یہیں ختم کر دو۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -