پاکستان کا وہ لڑکا جس نے قائداعظم جیسا نظر آنے کیلئے 50 سرجریاں کرا ڈالیں، انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی تصویر نے دھوم مچا دی، ہنسی کا طوفان آ گیا کیونکہ۔۔۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ایک ایرانی لڑکی نے ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی طرح نظر آنے کیلئے 50 سرجریاں کروائیں تو اس کا چہرہ بگڑ گیا اور بھیانک ہو گیا جس کے بعد اس کی بہت سی تصاویر بھی منظرعام پر آئیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنی لیونی واحد بھارتی نہیں جنہوں نے فحش فلموں میں کام کیا بلکہ۔۔۔“ ایسی 10 بھارتی لڑکیاں منظرعام پر آ گئیں جنہوں نے بیرون ملک جا کر فحش فلموں میں اداکاری شروع کی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی
کچھ روز خبریں چلنے کے بعد مذکورہ لڑکی نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی اور یہ بھی کہا کہ وہ کسی اور کی طرح نظر آنے کیلئے کسی صورت بھی سرجری نہیں کروائے گی لیکن اب یہ معاملہ ایک پاکستانی ”لڑکے“ کیساتھ منصوب کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو دلچسپ بھی ہے اور مزاح سے بھرپور بھی، جس کے باعث سوشل میڈیا پر ہنسی کاطوفان برپا ہے۔
”پاکستانی لڑکے نے بانی قائداعظم کی طرح نظر آنے کیلئے 50 سرجریاں کروا لیں“ یہ اور بہت سے دوسرے الفاظ اور تصاویر سوشل میڈیا پر اس وقت سامنے آئیں جب عمران خان نے چند روز قبل کراچی کا دورہ کیا اور وکلاءکی جانب نے انہیں جناح کیپ پہنائی گئی ۔
کپتان جناح کیپ پہن کر جہاں خوش دکھائی دئیے تو ان کے مداحوں نے بھی خوب سراہا کیونکہ جناح کیپ واقعی کپتان کے سر پر ’جچ‘ رہی تھی لیکن اس کیساتھ ہی سوشل میڈیا پر ”میم بریگیڈ“ بھی حرکت میں آ گئی اور مختلف تصاویر اور لطائف کا انبار لگ گیا جو انتہائی دلچسپ اور مزاح سے بھرپور تھا۔
سوشل میڈیا کی ایک صارف نے عمران خان کی تصویر اٹھائی اور اسے شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ سب پر بازی لے گیا اور دیکھنے والے ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔
حسن احمد نامی صارف نے جناح کیپ پہنے کپتان کی تصویر شیئر کی اور لکھا ”پاکستانی لڑکے نے قائداعظم کی طرح نظر آنے کیلئے 50 سرجریاں کروا لیں۔“
Pakistani guy goes under more than 50 surgeries in an attempt to look like QUAID E AZAM ????????????#KaptaanForKHI ???? pic.twitter.com/xV9VyYSVmG
— Majboor Engr (@imhassanahmed) December 14, 2017
یہ ایک تصویر اور جملہ سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہا ہے اور کپتان کے مداحوں کے علاوہ ان کے مخالفین بھی اس جملے سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔