خواتین کو دیکھتے ہی عورتوں کی نظر سب سے پہلے ان کے جسم کے کس حصے پر جاتی ہے؟ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

خواتین کو دیکھتے ہی عورتوں کی نظر سب سے پہلے ان کے جسم کے کس حصے پر جاتی ہے؟ ...
خواتین کو دیکھتے ہی عورتوں کی نظر سب سے پہلے ان کے جسم کے کس حصے پر جاتی ہے؟ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)انسان جہاں صنف مخالف میں فطری دلچسپی رکھتے ہیں وہیں اپنی صنف سے تقابل بھی ان کی جبلت کا حصہ ہوتا ہے۔ خواتین کی اسی جبلت پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ جب وہ اپنی ہی صنف کے کسی دوسرے فرد پر نظر ڈالتی ہیں تو ان کے جسمانی خدوخال میں سے کیا چیز ان کی توجہ کا مرکز بنتی ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لئے آئی ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، جو پتہ چلاتی ہے کہ دیکھنے والے کی نظرکس جانب ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ عموماً خواتین کی نظر جب دوسری خواتین پر پڑتی ہے تو وہ سب سے پہلے ان کی کمر اور اس کے نچلے حصے کو دیکھتی ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ خواتین اپنے جسم کے جس حصے کے بارے میں زیادہ مطمئن ہوتی ہیں عام طور پر دوسری خواتین میں جسم کے اس حصے کی جانب زیادہ توجہ نہیں دیتیں۔

’جو مرد جلدی شادی کرلیتے ہیں وہ۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے شادی کا وہ فائدہ بتادیا جس کے بارے میں آج تک کسی مَرد نے سوچا ہی نہ تھا، ایسا فائدہ کہ جان کر کوئی بھی کنوارہ نہ رہے گا
یہ تحقیق لنکن یونیورسٹی کی ماہرین امیلیا کنڈل اور کن گاﺅ نے کی، جس کے دوران نفسیات کی 33طالبات کو آئی ٹریکنگ ٹیکنالوجی پہن کر دیگر خواتین کی تصاویر دیکھنے کو کہا گیا تھا۔ تصاویر میں نظر آنے والی خواتین جسمانی خدوخال کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف تھیں، جبکہ رنگت اور صورت کے اعتبار سے وہ تقریباً ایک جیسی تھیں۔


تحقیق میں شریک طالبات کو کل 56 تصاویر دیکھائی گئیں اور آئی ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے پتہ چلا کہ ان طالبات نے دکھائی گئی تصاویر میں کمر اور اس سے نچلے حصے کو سب سے زیادہ توجہ سے دیکھا، اور اس کے بعد چہرے، بالائی دھڑ اور ٹانگوں کو زیادہ توجہ دی گئی، جبکہ سب سے کم توجہ بازوﺅں کو دی گئی۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے سائیکالوجیکل ریسرچ میں شائع کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -