سب سے شرمناک دھوکہ، آدمی نے ایسا وعدہ کرکے مسلم خاندانوں سے لاکھوں روپے اینٹھ لئے کہ جان کر آپ کے غصے کی بھی انتہا نہ رہے گی

سب سے شرمناک دھوکہ، آدمی نے ایسا وعدہ کرکے مسلم خاندانوں سے لاکھوں روپے ...
سب سے شرمناک دھوکہ، آدمی نے ایسا وعدہ کرکے مسلم خاندانوں سے لاکھوں روپے اینٹھ لئے کہ جان کر آپ کے غصے کی بھی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں حج اور عمرے کے نام پر شہریوں کو لوٹنے کی اکثروارداتیں منظرعام پر آتی رہتی ہیں۔ اب برطانیہ میں بھی ایک ننگ آدمیت شخص نے کئی مسلمان خاندانوں کو حج و عمرے پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا ہے۔ 39سالہ مدثر شاہین نے حج و عمرہ ٹریولنگ کی ایک جعلی کمپنی بنائی اور کئی خاندانوں سے 36ہزار پاﺅنڈز(تقریباًساڑھے 54لاکھ روپے) ہتھیا لیے۔ یہ قبیح جرم ثابت ہونے پر مدثر شاہین کو 30ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق مدثر شاہین 1994ءمیں انگلینڈ گیا اور بطور فیکٹری ورکر، ٹیکسی ڈرائیور اور کارسیلزمین کام کرتا رہا۔ 2011ءمیں وہ حج کے لیے مکہ المکرمہ گیا اور واپسی پر اپنی ٹریول ایجنسی بنا کر بیٹھ گیا۔ اس نے ایک ٹی وی چینل ”امت چینل“ پر اپنی سروسز کی جھوٹی تشہیر شروع کر دی۔ اس نے ”امت چینل“ کے ایک ملازم کو جعلی تشہیری مہم کے عوض285پاﺅنڈز (تقریباً43ہزار روپے) رشوت بھی دی۔ اس نے انتہائی سستا حج پیکج متعارف کروایا اور صرف 3000پاﺅنڈز میں پورے خاندان کو حج کروانے کے اشتہارات چلوائے۔

مزید پڑھیں: وہ آدمی جو اپنا وزن کم کرکے مالا مال ہوگیا، مگر کیسے؟ جان کر تمام موٹے افراد بھی چاہیں گے کہ یہ طریقہ آزمالیں
اس کے جھانسے میں آ کر 12خاندانوں نے رقم اس کے بینک میں منتقل کر دی۔ مگر کافی عرصہ گزرنے کے باوجود جب انہیں حج پر بھیجا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی تو انہوں نے پولیس سے رجوع کر لیا۔ ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ”یہ رقم میرے ایجنٹ نے ہتھیائی ہے، میرا قصور یہ ہے کہ میں نے نگرانی نہیں کی۔ مجھے اس کام کا کوئی تجربہ بھی نہیں تھا اس لیے ایجنٹ مجھے دھوکا دینے میں کامیاب ہو گیا۔“ لیکن عدالت نے اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے 30ماہ کے لیے جیل بھیجوا دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -