ایک شخص اے ٹی ایم ٹھیک کرتے روم میں پھنس گیا

ڈیلی بائیٹس

ٹیکساس (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں مرمت کا کام کرنے والا ایک شخص کیش مشین(اے ٹی ایم) میں پھنس گیا تاہم اس نے ایک پرچی پر پیغام لکھ کر باہر بھیجا جس کے بعد اس کی جان بچائی گئی۔

ریاست ٹیکساس میں کورپس سٹی پولیس کے مطابق یہ شخص بینک کی ایک بڑی اے ٹی ایم میں تالا مرمت کررہا تھا ،اس مشین سے لوگ اپنی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہی رقم نکلواسکتے ہیں، مرمت کے دوران وہ مشین کے کمرے میں پھنس گیا۔ایسی صورتحال میں لوگ موبائل فون پر کال یا ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے مدد طلب کرتے ہیں لیکن جب یہ واقعہ پیش آیا اس کا موبائل فون ٹرک میں پڑا تھا۔مشین میں پھنسا شخص پیسے نکلوانے کے لیے آنے والوں کو چیخ چیخ کر مدد کے لیے پکارتا رہا لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔جس کے بعد اس شخص نے اے ٹی ایم مشین کی رسید پریہ پیغام تحریرکیا ” 'پلیز میری مدد کریں، میں یہاں پھنسا ہوا ہوں اور میرے پاس میرا فون بھی نہیں ہے۔ پلیز اس نمبر پر میرے باس کو کال کردیں۔

دنیا کا شرمناک ترین میلہ شروع ہوگیا، ہزاروں شادی شدہ افراد پہنچ گئے جو۔۔۔

پرچی پر باس کا فون نمبر بھی درج تھا۔پولیس کے مطابق مشین سے رقم نکلوانے والے بعض افراد نے اس پرچی کو مذاق سمجھالیکن ایک نے انہیں کال کی۔پولیس کے ایک سینئر افسر رچرڈ اولڈن کا کہنا ہے کہ پولیس وہاں پہنچی تو 'مشین سے ہلکی ہلکی آواز آ رہی تھی جس کے بعد پھنسے شخص کو باہرنکال لیا گیا۔پولیس افسر اولڈن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ شاید ہی آپ اپنی زندگی میں پھر ایسا ہوتا دیکھیں کہ کوئی شخص اے ٹی ایم مشین میں پھنس گیا ہو، یہ پاگل پن ہے۔