خاتون کی آنکھ میں مسلسل درد، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے آنکھ سے 17 ایسی چیزیں نکال لیں کہ جان کر آپ بھی حیرت کے مارے دنگ رہ جائیں گے، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ انسانی آنکھ میں اتنی جگہ بھی ہوسکتی ہے کہ۔۔۔
لندن(نیوز ڈیسک)کنٹیکٹ لینز کا استعمال آج کے دور میں بہت عام ہوگیا ہے لیکن افسوس کہ اکثر لوگوں کو اس کے متعلق ضروری احتیاطوں کا بالکل علم نہیں۔ کنٹیکٹ لینز کو طویل وقت تک لگائے رکھنے کے باعث آنکھ کو نقصان پہنچنے کے واقعات تو اکثر پیش آتے ہیں لیکن ایک برطانوی خاتون نے اپنی آنکھ میں ڈیڑھ درجن کنٹیکٹ لینز جمع کر کے بد احتیاطی اور غفلت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب آنکھ میں مسلسل درد سے تنگ آ کر یہ خاتون معائنہ کروانے کے لئے ہسپتال گئی۔ ویب سائٹ آپٹو مٹری ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے ڈاکٹر کو بتایا کہ اسے آنکھوں میں شدید چبھن اور خشکی کا احساس ہو رہا تھا جبکہ شدید درد بھی محسوس ہوتا تھا۔ جب ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو یہ دیکھ کر حیرا ن رہ گیا کہ آنکھ میں اوپر تلے کئی کنٹیکٹ لینز موجود تھے، جنہیں آپریشن کئے بغیر نکالنا ممکن نہ تھا۔ آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ تمام 17 کنٹیکٹ لینز آپس میں جڑے ہوئے تھے اور یہ ایک طویل عرصے سے خاتون کی آنکھ میں موجود تھے۔
وہ بچی جس کی آنکھوں سے آنسوﺅں کی بجائے خون نکلتا ہے، ایسا کیوں ہے؟ جان کر آپ کا بھی دل افسردہ ہوجائے
دراصل یہ خاتون گزشتہ 35 سال سے کنٹیکٹ لینزوں کا استعمال کررہی تھی اور وہ عموماً ڈسپوزیبل لینز استعمال کرتی تھی۔ بدقسمتی سے وہ ان لینزوں کو باقاعدگی کے ساتھ آنکھ سے نہیں نکالتی تھی جس کی وجہ سے مختلف مواقع پر ایک کے اوپر ایک لینز اس کی آنکھ میں جمع ہوتا گیا۔ خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اسے اس طرح کا معاملہ دیکھنے کا اتفاق پہلی بار ہوا ہے۔