3دن کے لیے دبئی میں ہر چیز اتنی سستی ہونے والی ہے کہ جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی ٹکٹ کٹا لیں

ڈیلی بائیٹس

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ہر موسم گرما میں ایک سیل لگائی جاتی ہے اور رواں سال کی سیل کل (بروز پیر)شروع ہونے جا رہی ہے جو 72گھنٹے تک جاری رہے گی جس میں رواں برس متحدہ عرب امارات کے شہری اس سیل میں فرنیچر اور ہوم ویئر پر بھاری بچت کر سکیں گے۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی ویب سائٹ پر کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ”72گھنٹے کی سیل شروع ہونے والی ہے جس کے دوران آپ معروف برانڈز کا فرنیچر اور گھریلواستعمال کی اشیاءبھاری رعایت پر خرید سکیں گے۔یہ سیل 17سے 19جولائی تک دبئی کے 8شاپنگ مالز میں جاری رہے گی۔ ان مالز میں الغریر سنٹر، دبئی فیسٹیول سٹی، سٹی سنٹر ملردیف، دی بیچ، اویسس سنٹر، مال آف دی ایمریٹس، ابن بطوطہ مال اور دبئی مال شامل ہیں۔رواں برس اس سیل میں جشن مال، پوٹری بیرن، ہوم باکس، آئی ڈی ڈیزائن، ویسٹ ایلم اور موجی جیسے معروف برانڈز حصہ لے رہے ہیں جواپنی مصنوعات پر صارفین کو 75فیصد تک رعایت دیں گے۔“